ETV Bharat / state

حج 2024 میں یوپی کے 3 حاجیوں سمیت ملک بھر سے 70 سے زیادہ حاجیوں کا انتقال، اقلیتی کمیشن نے حکومت کو لکھا خط - Pilgrims Death in Haj 2024 - PILGRIMS DEATH IN HAJ 2024

اتر پردیش اقلیتی حقوق کے تحفظ کمیشن چیئرمین اشفاق سیفی نے بھارت کے وزارت خارجہ اور حکومت ہند کو اتر پردیش سے حج پر گئے ہوئے 03 حاجیوں کی موت کے بارے میں ایک خط لکھ مطالبہ کیا ہے کہ ان کی لاش کو ان کے اہل خانہ سے بات چیت کرکے ان کی آخری رسومات ادا کی جائے۔ ساتھ ہی دیگر حاجیوں کو سہولیات فراہم کی جائے۔

Death of 3 pilgrims from UP in Haj 2024, death of more than 70 pilgrims from across the country, letter written to Minority Commission
حج 2024 میں یوپی کے 3 حاجیوں کی موت، ملک بھر سے 70 سے زیادہ حاجیوں کی موت، اقلیتی کمیشن کو لکھا خط (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 21, 2024, 12:31 PM IST

حج 2024 میں یوپی کے 3 حاجیوں کی موت، ملک بھر سے 70 سے زیادہ حاجیوں کی موت، اقلیتی کمیشن کو لکھا خط (ETV Bharat Urdu)

لکھنؤ: حج 2024 میں یوپی کے 3 حاجیوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ جب کہ ملک بھر سے 70 سے زیادہ حاجیوں کی موت ہوئی ہے۔ یوپی اقلیتی حقوق کمیشن کے چیئرمین نے اقلیتی کمیشن کو خط لکھ کر مختلف مطالبات کیے ہیں۔ انہوں نے مکہ مکرمہ میں عازمین کے اہل خانہ سے رابطہ قائم کرنے اور آخری رسومات کے انتظامات کرنے کے بعد بیمار حاجیوں کے لیے بہتر انتظامات کے لیے ریاستی حج کمیٹی کے سکریٹری ایس پی تیواری اور حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او لیاقت علی آفاقی سے بھی درخواست کی ہے۔

Death of 3 pilgrims from UP in Haj 2024, death of more than 70 pilgrims from across the country, letter written to Minority Commission
حج 2024 میں یوپی کے 3 حاجیوں کی موت، ملک بھر سے 70 سے زیادہ حاجیوں کی موت، اقلیتی کمیشن کو لکھا خط (ETV Bharat Urdu)

یہ بھی پڑھیں:

دورانِ حج 5 سو سے زائد حاجی جاں بحق، مکہ میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز - Hajj Pilgrims Died

اشفاق سیفی نے حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او سے جو کہ جائے وقوع مکہ مکرمہ میں موجود ہیں، حاجیوں کی اموات اور بیمار حاجیوں کے سلسلے میں ٹیلی فون پر بات کرکے اپنی تشویش کا اظہار کیا اور حاجیوں کی دیکھ بھال اور مناسب انتظامات وغیرہ پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، مکہ مکرمہ میں مرنے والے حاجیوں میں اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے 03 حاجی بھی شامل ہیں، جن میں 1. نصر الدین صدیقی، عمر 76 سال، ضلع کانپور۔ 2. انعام الدین، عمر 66 سال، ضلع سنبھل۔ 3. مظہر حسین، عمر 79 سال، ضلع سنبھل شامل ہیں۔

حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او لیاقت علی آفاقی نے بات چیت میں بتایا کہ اب تک بھارت کے 68 حاجیوں کی اموات ہوئی ہیں۔ جن میں بیشتر گرمی کی شدت کا شکار ہوئے۔ ان میں کسی بھی حاجی کی بھگدڑ اور دیگر وجوہات سے موت نہیں ہوئی ہے۔ اشفاق سیفی نے حج کمیٹی آف انڈیا، حکومت ہند اور حج کمیٹی اترپردیش کو بچاؤ کے کام میں تیزی لانے، وقت پر علاج پر تیزی سے کام کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے حاجیوں کے اہل خانہ سے گزارش کی ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی گمراہ کن خبروں سے ہوشیار رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.