ممبئی: تھانے ضلع کی خصوصی عدالت نے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر کو ہفتہ وصولی کے مقدمہ میں بری کر دیا۔ اپنے حکم میں مہاراشٹر کے خصوصی کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ (MCOCA) عدالت کے جج امت ایم شیٹے نے کہا کہ کاسکر کو بری کر دیا گیا۔ جج نے کہا کہ استغاثہ ان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اقبال کاسکر کے خلاف مہاراشٹرا کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ کے ساتھ ساتھ تعزیرات ہند کی دفعہ 384 (ہفتہ وصولی) اور 387 (ہفتہ وصولی میں کسی شخص کو قتل کرنے یا قتل کرنے کا ارادہ) کے تحت 3 اکتوبر 2017 کو درج ایک کیس میں گرفتاری کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ کاسکر اور دیگر ملزمین نے شمالی ممبئی کے گورائی علاقے میں 38 ایکڑ اراضی کے سودے پر ایک بلڈر کو دھمکی دی اور اس سے 3 کروڑ روپے ہفتہ لیا تھا۔ دفاعی وکلاء پونیت مہیمکر اور ایم زیڈ جی شیخ نے الزامات کا مقابلہ کیا اور استغاثہ کے دلائل میں خامیاں پائی۔ دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے کہا کہ کاسکر کے خلاف الزامات ثابت نہیں ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے اقبال کو بری کر دیا ہے۔