ETV Bharat / state

دارالعلوم معینیہ عثمانیہ میں جشن دستار حفظ - دارالعلوم معینیہ عثمانیہ

Dastar Bandi Event In Ajmer اجمیر شریف درگاہ کمیٹی کے زیر اہتمام دارالعلوم معینیہ عثمانیہ میں جشن دستار حفظ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر درگاہ کے محفل خانہ میں حافظ قرآن مکمل کرنے والے طالب علموں کا استقبالیہ دیا گیا۔

دارالعلوم معینیہ عثمانیہ میں جشن دستار حفظ کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 27, 2024, 1:45 PM IST

دارالعلوم معینیہ عثمانیہ میں جشن دستار حفظ کا انعقاد

اجمیر:اجمیر شریف درگاہ کمیٹی کے زیر اہتمام دارالعلوم معینیہ عثمانیہ میں جشن دستار حفظ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ کے محفل خانہ میں حافظ قرآن مکمل کرنے والے طالب علموں کا اعزاز میں استقبالیہ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔اس میں درگاہ کی اکبری مسجد کے امام حافظ غفور احمد نے تلاوت قرآن پاک سے پروگرام کا اغاز کیا۔ اس موقع پر نعت خواں عبدالسلام نے نعت و منقبت کے خوبصورت نظرانے پیش کیے۔

دارالعلوم معینیہ عثمانیہ کے صدر مدرس مفتی مولانا بشر القادری نے جشن دستار حفظ پروگرام کی نظامت کی ۔ مولانا ذاکر حسین شمسی نے کلام الہی کی خصوصیات اور عملیات کے ساتھ ساتھ ادب و اہمیت سے سامعین کو روبرو کرایا۔ اس موقع پر حافظ قرآن طالب علموں کو گل پوشی کی گئی اور جبہ امامہ سمیت سند سے بھی نوازا گیا۔حافظ قرآن بنے بچوں میں اجمیر درگاہ کے خادم شیخ عبدالمطلب چشتی، یوپی سے محمد اسد خان اور بہار ریاست کے محمد مصبر- محمد امن شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شب برات مغفرت اور رزق میں برکت عطا کرنے والی رات ہے، ارشد حسین

طالب علموں کے استاد دارالعلوم کے مدرس حافظ شکیل احمد نے طالب علموں سمیت ان کے خاندان کو مبارکباد پیش کی۔ اس جشن دستار حفظ پروگرام میں درگاہ کمیٹی اسٹاف سمیت خدام خواجہ بھی موجود رہے۔ غور طلب ہے کہ آئندہ رمضان میں حافظ قرآن بچے بغیر دیکھے قرآن پاک کی تلاوت کریں گے اور ایک مہینے تک تراویح کی خصوصی نماز ادا کرائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.