ETV Bharat / state

اٹل سیتو پر ایک ماہ میں 13.95 کروڑ روپے موصول ہوئے

Atal Setu in Mumbai: اٹل سیتو کے افتتاح کے بعد اب تک ٹول کے طور پر 13.95 کروڑ روپے کی رقم موصول ہوئی ہے۔ یہ برچ ممبئی اور نوی ممبئی کے درمیان سمندر پر 22 کلومیٹر پر محیط ہے۔ اس لمبے پل کو سگنل فری رکھا گیا ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 16, 2024, 1:15 PM IST

اٹل سیتو پر ایک ماہ میں 13.95 کروڑ روپئے موصول

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں گذشتہ ماہ 12 جنوری کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں اٹل بہاری واجپائی اٹل سیتو کا افتتاح عمل میں آیا۔ ایک ماہ کے اندر ملک کے طویل ترین سمندری پل سے 8,13,774 گاڑیاں گزر چکی ہیں۔ انتظامیہ کو اب تک ٹول کے طور پر 13.95 کروڑ روپے کی رقم موصول ہوئی ہے۔ ممبئی اور نوی ممبئی کے درمیان سمندر پر 22 کلومیٹر پر بنایا گیا ہے۔ اس لمبے پل کو سگنل فری رکھا گیا ہے۔

پل پر گاڑیوں کے لیے 100 کلومیٹر کی حد۔ فی گھنٹہ کی رفتار سے چلانے کی اجازت تو دے دی گئی ہے لیکن ڈرائیور اس حد رفتار پر بھی عمل نہیں کر رہے۔ممبئی میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ایم آر ڈی اے) کے مطابق، اب تک اٹل سیتو پر تیز رفتاری کے 1200 کیس درج ہوئے ہیں۔

ملک میں اٹل سیتو کے نام ایک اور ریکارڈ درج ہوا ہے۔ ٹول ادا کیے بغیر چلنے والی گاڑیوں سے بھی ٹول وصول کیا جا رہا ہے۔ اس کے لیے ملک میں پہلی بار پل پر ٹول وصولی کا چالان جاری کیا جا رہا ہے۔ اب تک 32 ہزار گاڑیوں کے خلاف ٹول وصولی کے چالان جاری کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سچن تندولکر نے اہلیہ کے ساتھ تاج محل کے حسن کا دیدار کیا

سمندری پل کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے 36 انڈر واٹر پل سرویلنس سسٹم لگائے گئے ہیں۔ پل سے گزرنے والی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ پانی میں پل کے قریب ہونے والی تمام سرگرمیوں کی MTHL کے کنٹرول سینٹر سے 24 گھنٹے نگرانی کی جاتی ہے۔ ہائی ٹیک کیمروں کی مدد سے سینٹر میں بیٹھے ملازمین گاڑیوں کے ساتھ ساتھ گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی پڑھ سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.