ETV Bharat / state

ممبئی کے اٹل سیٹو میں چھ ماہ کے اندر دراڑ - Cracks on Mumbai Atal Setu

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 21, 2024, 10:13 PM IST

Cracks on Mumbai's Atal Setu مہاراشٹر کانگریس کے سربراہ نانا پٹولے نے سڑک پر پڑنے والی دراڑوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اتل سیتو پل، جسے ممبئی ٹرانس ہاربر لنک بھی کہا جاتا ہے، جو کہ جنوبی ممبئی کو نوی ممبئی سے جوڑتا ہے، کی تعمیر میں بدعنوانی ہوئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

ممبئی: نئی ممبئی میں اٹل بہاری واجپائی شیوڈی-نہوا سیوا اٹل سیتو پر دراڑیں نمودار ہوئیں ہیں۔ مہاراشٹر کانگریس کے سربراہ نانا پٹولے نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور حکومت پر بدعنوانی کا الزام لگایا اور مسافروں کی حفاظت کو لیکر حکومت سے سوال کیا ہے انہوں نے کہا، 'میں یہاں آپ کو دکھانے آیا ہوں کہ ہم جو کہہ رہے ہیں وہ صرف الزام نہیں ہے بلکہ سچ ہے۔ مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے ممبئی-ٹرانس ہاربر لنک (MTHL) اٹل سیتو پر پڑنے والی دراڑوں کا معائنہ کیا۔ اس پل کا افتتاح انتخابات سے عین قبل ہوا تھا۔ مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے کہا، "پوری ریاست میں بدعنوانی ہے، ہم بدعنوانی کی بہت سی مثالیں (اسمبلی میں) پیش کریں گے۔

ممبئی کے اٹل سیٹو میں چھ ماہ کے اندر دراڑ (ETV Bharat)

اس سمندری پل کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میں36 انڈر واٹر سرویلنس سسٹم لگائے گئے ہیں۔ پل سے گزرنے والی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ پانی میں پل کے قریب ہونے والی تمام سرگرمیوں کی MTHL کے کنٹرول سینٹر سے 24 گھنٹے نگرانی کی جاتی ہے۔ ہائی ٹیک کیمروں کی مدد سے سینٹر میں بیٹھے ملازمین گاڑیوں کے ساتھ ساتھ گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی پڑھ سکتے ہیں۔ ممبئی سے نوی ممبئی کا سفر محض 20 منٹ میں طے کرنے والا یہ سمندری پل بھارت کا سب سے بڑا سمندری پل ہے۔۔لیکن افتتاح کے محض کچھ ماہ میں اس طرح کی دراڑیں پڑنا یہ باعث تشویش ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.