ETV Bharat / state

امتحانات کے دباؤ سے نمٹنے کے سلسلہ میں کاؤنسلنگ سیشن - exam stress

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 3, 2024, 8:58 PM IST

Counseling sessions to deal with exam stress علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے اسکولوں نے بارہویں جماعت کے اپنے طلباء و طالبات میں امتحانات کے دباؤ کو قابو میں کرنے کے مقصد سے کونسلنگ سیشن منعقد کئے۔

امتحانات کے دباؤ سے نمٹنے کے سلسلہ میں کاؤنسلنگ سیشن
امتحانات کے دباؤ سے نمٹنے کے سلسلہ میں کاؤنسلنگ سیشن (ETV Bharat)

علیگڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے اسکولوں میں طلباء و طالبات کے لئے امتحانات کے دباؤ سے نمٹنے کے سلسلہ میں کاؤنسلنگ سیشن منعقد کیا گیا۔ دماغی صحت کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس دوران طلباء اور طالبات دونوں کے لئے اس بات کا خاص اہتمام کیا گیا کہ ان کے اندر امتحانات کے تناؤ اور دباؤ پر قابو پانے کی اہلیت پیدا کی جائے۔ چونکہ قومی اہلیت و داخلہ ٹسٹ (نیٹ) 5 مئی کو منعقد ہونے والا ہے اس لئے اے ایم یو کے اسکولوں نے مذکورہ اقدام کیا اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی کہ طلباء و طالبات جذباتی طور پر مضبوط بنیں اور بلاوجہ کے دباؤ کا شکار نہ ہوں۔

اے ایم یو کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے طلباء و طالبات کی ہمہ جہت اور صحت مند نشوونما کے لیے ان کی نفسیاتی صحت کو ترجیح دینے پر زور دیا۔ پروفیسر نعیمہ نے کہا کہ یہ کاؤنسلنگ سیشنس طلباء و طالبات کی مجموعی فلاح و بہبود کے تئیں ہمارے عزم کی نشاندہی کرتے ہیں۔ امتحانات کے دباؤ سے نمٹنے کے طریقے بتاکر ہم انہیں اپنے تعلیمی اور پیشہ ورانہ اہداف کو اعتماد کے ساتھ حاصل کرنے کے لیے بااختیار بناتے ہیں۔ کاؤنسلنگ سیشن، اے ایم یو کے سینئر سیکنڈری اسکول فار گرلز، عبداللہ ہال اور ٹین پلس ٹو سید حامد بوائز سینئر سیکنڈری اسکول میں منعقد ہوئے۔ کاؤنسلر اور ریسورس پرسن ڈاکٹر آصف حسن اور محترمہ نمرہ الماس نے نیٹ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، مسابقتی امتحانات سے پہلے، اس کے دوران اور بعد میں ذہنی دباؤ پر قابو پانے کی تکنیکوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

اے ایم یو کے ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسر رفیع الدین اور پروفیسر وبھا شرما کے ساتھ سینئر سیکنڈری اسکول فار گرلز کی پرنسپل محترمہ نغمہ عرفان، پرووسٹ عبداللہ ہال ڈاکٹر غزالہ ناہید، اور ٹین پلس ٹو سینئر سیکنڈری اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر شکیل اے علوی نے کاؤنسلنگ سیشن کے دوران خود اعتمادی، دماغی استحکام اور دباؤ پر قابو پانے کے سلسلہ میں اپنے تجربات و معلومات سے مستفید کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.