بنگلورو:اپوزیشن کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ والمیکی نگر نگم و موڈا اسکیموں نے سدرامیہ کے اصل کرپٹ چہرے کو بےنقاب کیا ہے،جبکہ سیاسی و سماجی لیڑران ایڈووکیٹ طاہر حسین، عالم پاشاہ و بی جے پی لیڑر مزمل بابو کا کہنا ہے کہ کانگریس حکومت بدعنوانی کے راستے پر چل رہی ہے اور حکومت کی مختلف منسٹریز میں بدعنوانی دیکھی جارہی ہے۔
ایڈووکیٹ طاہر حسین نے کہا کہ برسر اقتدار کانگریس حکومت اپنے اسکیام پر پردہ ڈالنے کے لئے بی جے پی کے دور اقتدار میں ہوئے اسکیامس کی فہرست نکال کر ان پر جانچ بٹھانا چاہتی ہے. انہوں نے کہا کہ کانگریس و بی جے پی دونوں ہی ایک دوسرے پر الزام تراشی میں مصروف ہیں جب کہ ریاست کے مختلف اضلاع میں باڑھ، ڈینگیو بخار و دیگر مسائل کا امبار ہے، لیکن نہ ہے کانگریس انہیں حل کرنے میں سنجیدہ ہے اور نہ ہی اپوزیشن کو ان مسائل کی. کوئی فکر ہے، بس دونوں ہی اپنے سیاسی مفاد میں کام کر رہے ہیں.
والمیکی کارپوریشن و موڈا اسکیامس کو ڈیوٹی سی ایم شیوا کمار نے بی جے پی کا جھوٹا پروپگنڈہ قرار دیا جب کہ طاہر حسین نے کہا کہ سی ایم سدرامیہ کو چاہیے کہ وہ ان گھوٹالوں پر روک لگائے۔
یہ بھی پڑھیں؛ضمیراحمد کو کرناٹک کے نائب وزیراعلیٰ بنانے کے لئے اجمیر شریف میں خصوصی دعا
عالم پاشاہ نے کہا کہ بی جے پی کے دور اقتدار میں بھی بدعنوانی عام رہی، جہاں بٹکوائن ایک بڑا اسکیام رہا، لیکن اقتدار میں آنے کے بعد کانگریس نے جیسے وعدہ کیا تھا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں ہوئے اسکیامس کے خاطیوں کو سزا دی جائیگی، اس پر کانگریس عمل نہیں کر رہی ہے، بلکہ خود اسکیامس و گھوٹالوں میں ملوث ہوچکی ہے۔