ETV Bharat / state

مختلف پولنگ مقامات سے لائیو ویب کاسٹنگ کی نگرانی کے لیے کنٹرول روم - Lok Sabha Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 18, 2024, 6:12 PM IST

Polling Stations In Moradabad مرادآباد میں کل ہونے والی پولنگ کے لئے ضلع انتظامیہ نے تمام حفاظتی بندوبست کر لیے ہیں۔ 1700 پولنگ بوتھ میں سے 921 پولنگ بوتھ کی نگرانی کے لیے ضلع کلکٹرٹ میں کنٹرول روم بنایا گیا ہے۔ جہاں سے لائیو ویب کاسٹنگ کے ذریعہ تمام پولنگ بوتھ پر پینی نظر رکھی جائے گی۔

مختلف پولنگ مقامات سے لائیو ویب کاسٹنگ کی نگرانی کے لیے کنٹرول روم

مرادآباد:ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں کل یعنی 19 اپریل کو ووٹنگ ہونی ہے۔ جس کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ووٹنگ کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ مرادآباد کے حساس اور انتہائی حساس بوتھ کی لائیو ویب کاسٹنگ کے ذریعہ نگرانی کی جائے گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کسی قسم کی کوئی گڑبڑ نہ ہو جس کے لئے مرادآباد کلیکٹرٹ احاطہ میں ایک کنٹرول روم بنایا گیا ہے جہاں سے تمام ووٹنگ بوتھ کی نگرانی کی جائے گی۔

کلکٹریٹ کمپلیکس میں واقع کمانڈ سینٹر سے کل بروز جمعہ یعنی 19 اپریل کو ہونے والی ووٹنگ کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی اور اگر کسی قسم کی بد انتظامی يا کوئی قابلِ اعتراض سرگرمی عمل میں آتی ہے تو اس کی رپورٹ ضلع انتظامیہ کو بھیجی جائے گی۔

اس متعلق کنٹرول روم کے انچارج انیس خان نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کلیکٹریٹ احاطے میں بنائے گئے کنٹرول روم سے مرادآباد کے چار اسمبلی حلقوں کی نگرانی کی جائے گی ۔کسی بھی طرح کی کوئی غیر قانونی سرگرمی پائے جانے پر اس کی اطلاع اعلی افسران کو کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ مرادآباد کے تقریبا 1700 پولنگ بوتھ میں سے 921 حساس پولنگ بوتھ پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ نگرانی کی جائے گی۔ مرادآباد کے چار اسمبلی حلقوں کی نگرانی کے لئے کنٹرول روم پر تقریبا 20 ایل سی ڈی یعنی مانیٹر لگائے گئے ہیں اور ہر حلقے کے لیے چار سے پانچ ایل سی ڈی نگرانی کا کام کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:کیا ہماچل کے لوگ باغیوں کو ووٹ دیں گے یا کانگریس کے ہاتھ مضبوط کریں گے؟ - Lok sabha Election 2024

انہوں نے مزید بتایا کہ کنٹرول روم سے مانیٹرنگ کے لیے تجربہ کار افراد کے علاوہ نوجوانوں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے اور یہ سبھی نوجوان آئی ٹی سیل سے تعلق رکھتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.