ETV Bharat / state

اترپردیش کے مظفرنگر میں کانگریس کارکنوں کی ایم آئی ایم میں شمولیت - Congress workers join MIM

Congress workers join MIM in Muzaffarnagar اترپردیش میں بجنور کے کانگریس رہنما نوشاد رحیمی نے پارٹی کو چھوڑ کر اے آئی ایم آئی ایم میں شمولیت اختیار کرلی۔

اترپردیش کے مظفرنگر میں کانگریس کارکنوں کی ایم آئی ایم میں شمولیت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 13, 2024, 4:59 PM IST

اترپردیش کے مظفرنگر میں کانگریس کارکنوں کی ایم آئی ایم میں شمولیت

مظفرنگر: اترپردیش کے مظفر نگر ضلع کے میڈیا سنٹر میں اے آئی ایم آئی ایم کی جانب سے پریس کانفرنس کیا انعقادکیا گیا جس میں بجنور ضلع سے کانگریس پارٹی چھوڑ کر ائے نوشاد رحیمی سمیت کئی لوگوں نے ایم آئی ایم پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ پارٹی کی رکنیت لینے کے بعد نوشاد رحیمی نے کہا کہ میں نے تمام پارٹیاں دیکھی ہیں لیکن بیرسٹر اسدالدین اویسی نے پارلیمنٹ میں جس طرح سے غریبوں اور مظلوموں کے لیے آواز بلند کی ہے اس سے متاثر ہوکر میں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی مجھے موقع دیتی ہے تو میں اس بار بجنور لوک سبھا سے الیکشن لڑوں گا اور پارٹی کی جیت کےلئے ہرممکن کوشش کروں گا۔ اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مظفر نگر میں پارٹی کے ضلع صدر نوشاد رحیمی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر نوشاد رحیمی کے علاوہ مغربی اتر پردیش کے چیف جنرل سکریٹری اخلاق احمد کوکن، سٹی صدر حافظ ظفریاب رانا، مغربی اتر پردیش کے میڈیا انچارج ماسٹر خالد، مظفر نگر لوک سبھا کے امیدوار شرافت علی تیاگی، صادق ترک، گلبہار ملک، ایڈوکیٹ شاکر تیاگی، قاضی مستقیم، نسیم انصاری اور تمام کارکنان موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.