اورنگ آباد: مہاراشٹر میں پہلا اقلیتی کمشنر کا دفتر اورنگ آباد کی نو تعمیر حج ہاؤس بلڈنگ میں بنایا گیا ہے، جس کا آج افتتاح اقلیتی وزیر عبدالستار کے ہاتھوں عمل میں آیا، لیکن حج ہاؤس میں اقلیتی کمشنر کے دفتر کا افتتاح ہونے سے پہلے ہی کانگرس کی جانب سے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ ملک کا اولین اقلیتی کمشنر کا دفتر مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں واقع حج ہاؤس میں قائم کیا گیا۔
حج ہاؤس کی عمارت میں اقلیتی کمشنر آفس کا افتتاح ہونے کے پہلے ہی کانگرس لیڈران نے ریاستی حکومت کے خلاف زبردست ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیااور حکومت کی پالیسیوں پر نُکتہ چینی کی، اس دوران کئی سارے کانگرس لیڈران و کارکنان کو پولیس نے اپنی حراست میں لے کر پولیس تھانے لے گئی، کانگرس لیڈران کا کہنا ہے کہ حج ہاؤس حاجیوں اور عبادت کے لیے بنایا گیا ہے، یہاں پر حاجیوں کو حج کی تربیت بھی دی جاتی ہے، حج کی تربیت کے دوران حج ہاؤس عازمین کے لیے ناکافی ہوتا ہے، لیکن ریاست حکومت حج ہاؤس کی عمارت میں سرکاری دفاتر شروع کر رہی ہے، جس سے انے والے وقت میں حاجیوں کو پریشانی ہوں گی۔
اس دوران کانگرس لیڈران کا کہناہے کہ ہم حج ہاؤس بلڈنگ میں شروع ہونے والے اقلیتی کمشنر دفتر کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، اس دوران پولیس نے سبھی کانگریس کے کارکنان کو حراست میں لے کر بیگم پورا پولیس اسٹیشن لیا گیا، کانگرس لیڈران کا کہناہے کہ یہ ہاؤس کانگریس کے دورے حکومت میں حاجیوں کے لیے بنایا گیا تھا، کیلئے موجود ریاست کی این ڈی اے حکومت اورنگ آباد حج ہاؤس کا غلط استعمال کر رہی ہے، حاجیوں کے لیے یہ حج ہاؤس بنایا گیا تھا، کانگرس لیڈر کا کہنا ہے کہ اقلیتی کمشنر کا دفتر اورنگ آباد میں بنایا جا رہا ہے، اس کا وہ استقبال کرتے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ یہ افس حج ہاؤس کی عمارت میں نہ بنایا جائے، اس کے لیے الگ سے زمین لی جائے اور وہاں پر اقلیتی کمشنر کا دفتر تعمیر کیا جائے۔
کانگرس لیڈران کا کہنا ہے کہ حج کے لیے جب عازمین حج ہاؤس سے جاتے ہیں تو اس وقت حاجیوں کو حج ہود میں جگہ کی قلت ہوتی ہے اور اگر اس حج ہاؤس میں سرکاری دفتر ایسے ہی آتے رہیں گے، تو حاجیوں کو کافی زیادہ مشکلات ہوں گی اسی حج ہاؤس میں حاجیوں کی تربیتی نشست بھی لی جاتی ہے، اور ان نشستوں میں بھی لوگ بڑی تعداد میں مراٹھواڑہ بھر سے آتے ہیں۔کانگرس لیڈران کا کہنا ہے کہ حج ہاؤس کی بلڈنگ میں سے سرکاری دفاتر ہٹائی نہیں گئے تو بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔