اورنگ آباد:ارہاست مہاراشٹر کے ورنگ آباد میں کانگرس کی قیادت میں ھنڈا مورچہ میونسپل کارپوریشن کے سامنے پانی کی قلت کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔اس دورانِ احتجاج میں شامل لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے اورنگ آباد کے باشندوں کو پینے کے پانی کا مسئلہ درپیش ہے، لیکن میونسپل کارپوریشن نل ٹیکس وصول کرنے کے باوجود بھی لوگوں کو پانی فراہم نہیں کررہی ہے۔ اس کی وجہ سے شہر میں پانی کی بہت زیادہ قلت ہے۔
کانگریس کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ جس طرح ٹینکروں سے پینے کا پانی مل رہا ہے۔ لوگوں ٹینکر کے پانی پر ہی انحصار ہے۔ ٹینکر والے عام لوگوں سے پیسے لے کر پانی بیچ رہے ہیں، تو کہیں نہ کہیں میونسپل کارپوریشن اور پانی مافیا کی ملی بھگت ہے ۔عام لوگ پیسے دے کر پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔
خواتین کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ کئی دنوں سے پنی کی قلت کا سامنا ہے۔میونسپل کارپوریشن پانی کے بحران کو دور کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہے۔ پچھلے کئی برسوں سے پائپ لائن بچانے کا کام جاری ہے لیکن اب تک اسے مکمل نہیں کیا گیا ہے۔انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پانی کی چوری روکنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال
کانگرس لیڈران کا کہنا ہے کہ اگر میونسپل انتظامیہ کی جانب سے شہر میں ہر روز پانی کی فراہمی نہیں کی گئی تو آنے والے وقت میں مونسپل انتظامیہ کو نہ ہی گھر ٹیکس دیا جائیں گا اور نہ ہی پانی ٹیکس۔ اس احتجاج میں بڑی تعداد میں کانگریس کارکنوں کے ساتھ عام لوگ بھی موجود تھے۔