گلبرگہ: کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت کی جانب سے میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم یو ڈی اے) سے متعلق مبینہ بے ضابطگیوں پر وزیر اعلیٰ سدرامیا کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظور دینے کے خلاف گلبرگہ ضلع کانگریس پارٹی کے جانب سے ریلی نکالتے ہوئے گلبرگہ ضلع کمشنر آفس کے سامنے احتجاج منظم کیا گیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی گلبرگہ شمال کنیز فاطمہ نے کہا کہ بی جے پی پارٹی وزیر اعلیٰ سدرامیا کے خلاف بے بنیاد سازش کر رہی ہے۔ بلا وجہ ان کے خلاف مقدمہ چلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا کے ساتھ ہر سماج کے عوام، اور کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے کھڑے ہوئے ہیں۔ ہم بی جے پی پارٹی کی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ سدرامیا ریاست میں دوسری مرتبہ وزیر اعلیٰ بنے ہیں۔ ایک تجربہ کار سیاست دان ہیں۔
انھوں نے ریاست کے عوام کی ترقی کے لیے پانچ گارنٹی اسکیم جاری کر کے عوام کا دل جیت لیا ہے۔ بی جے پی ریاست کے عوام کو گمرہ کر نے کے لیے الگ الگ سازش کر تی ہی جارہی ہے۔ گورنر بھی بی جے پی کے اشارے پر کٹھ پتلی کی طرح کام کر رہے ہیں۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ کے خلاف مقدمہ چلانے کے مقصد سے انھیں ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مگر بی جے پی کو اس مقصد میں کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا۔ اس موقع پر گلبرگہ جنوب کے ایم ایل اے الم پربھو پاٹل، ایم ایل سی جگدو گتے دار اور دیگر کانگریس کے ایم ایل اے اور پارٹی کے لیڈران اور ورکرس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: