ETV Bharat / state

اتر پردیش سے 10 ہزار مزدوروں کو اسرائیل بھیجنے کے فیصلے کے خلاف کانگرس اقلیتی سیل کا مظاہرہ - فلسطین بھیجنے کے خلاف

اتر پردیش سے 10 ہزار مزدوروں کو تعمیراتی کاموں پر جنگ سے متاثر فلسطین بھیجنے کے خلاف کانگرس اقلیتی سیل کے کارکنان نے زبردست مظاہرہ کیا اور مرادآباد ضلع مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم بھی دیا۔

اتر پردیش سے 10 ہزار مزدوروں جنگ زدہ فلسطین بھیجنے کے خلاف کانگرس اقلیتی سیل کا مظاہرہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 20, 2024, 7:01 PM IST

اتر پردیش سے 10 ہزار مزدوروں جنگ زدہ فلسطین بھیجنے کے خلاف کانگرس اقلیتی سیل کا مظاہرہ

مرادآباد:اتر پردیش سے 10 ہزار مزدوروں کو جنگ سے متاثر فلسطین بھیجے جانے کی مخالفت میں کانگرس پارٹی کے اقلیتی شعبے کے کارکنان نے صوبے کے تمام اضلاع پر مظاہرہ کیا۔ کانگرس نے حکومت پر مزدوروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کا الزام لگایا۔

حکومت اتر پردیش نے جنگ سے متاثر اسرائیل کی مانگ پر وہاں تعمیراتی کام کرنے کے لیے مزدوروں کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، اس فیصلے کی مخالفت میں کانگرس کے اقلیتی شعبے نے پورے صوبے میں آج مظاہرہ کیا۔ اسی سلسلے میں آج مرادآباد میں کانگرس پارٹی کے اقلیتی شعبے کے کارکنان نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آفس پہنچ کر زوردار مظاہرہ کیا۔

اس پورے معاملے پر معلومات دیتے ہوئے اقلیتی شعبے کے ضلع صدر افضل صابری نے بتایا کہ حکومت اتر پردیش نے جنگ سے متاثر اسرائیل میں 10 ہزار مزدوروں کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس کی کانگریس پارٹی مخالفت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا حکومت کے اس فیصلے کے خلاف پورے صوبہ اتر پردیش میں ہر ضلع پر میمورنڈم پیش کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں اج مرادآباد میں بھی ایک میمورنڈم ڈسٹرکٹ میجسٹریٹ کے ذریعے اتر پردیش کے گورنر کے نام پیش کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں جنگ چل رہی ہے، اور وہاں پر ہمارے ملک کے مزدوروں کی جان کو خطرے میں ڈال کر بھیجا جا رہا ہے جو قابل فکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزرائیل اور فلسطین کے درمیان اس جنگ میں دوسرے کئی ملک بھی ان کی مدد کر رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ جنگ دن بدن خوفناک رخ اختیار کر رہی ہے۔ ان حالات میں اتر پردیش سے مزدوروں کو وہاں پر کام کرنے کے لیے بھیجا جانا ان کی زندگی کے ساتھ کھلواڑ کرنا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم حکومت کے اس فیصلے کی اس لیے بھی مخالفت کر رہے ہیں کہ اس سے بین الاقوامی سطح پر ملک کی بدنامی ہوگی۔ کیونکہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ بے روزگار ان مزدوروں کو یہیں پر روزگار مہیا کرائے اور ان کی جان کو کسی طرح کے خطرات میں نہ ڈالے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک جمہوریت کے بجائے بادشاہت سے چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے: ڈاکٹر ایس ٹی حسن

انہوں نے حکومت کی منشا پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر ہندوستان سے بھیجے گئے مزدوروں کی جان کو وہاں کوئی خطرہ ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری کیا حکومت اپنے اوپر لے گی۔ انہوں نے مانگ کی کہ جس طرح سے حکومت نے ہندوستان سے مزدوروں کو اسرائیل بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے وہ اپنے اس فیصلے کو واپس لے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.