ETV Bharat / state

کانگریس سی پی آئی ایم کے ساتھ مل کر انتخابات لڑگی؟ - ادھیر رنجن چودھری

MP Adhir Ranjan Chowdhary کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ترنمول کانگریس کے ساتھ سمجھوتے کی بات نہیں ہے۔لوک سبھا انتخابات میں کانگریس سی پی آئی ایم کے ساتھ انتخابی میدان میں اترے گی۔اسی لئے ہم نے محمد سلیم سے ملاقات کی۔

کانگریس سی پی آئی ایم کے ساتھ مل کر انتخابات لڑگی؟

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 24, 2024, 6:03 PM IST

کانگریس سی پی آئی ایم کے ساتھ مل کر انتخابات لڑگی؟

مرشدآباد:مغربی بنگال میں بھی لوک سبھا انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہے۔ایک طرف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان برتری کی جنگ جاری ہے دوسری طرف کانگریس اور سی پی آئی ایم مضبوط اتحاد کے ساتھ لوک انتخابات کے لئے میدان میں اترنے کی تیاری میں ہے۔

مرشدآباد کے بہرامپور میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ کانگریس سی پی آئی ایم کے ساتھ مل کر لوک سبھا انتخابات لڑے گی۔ہم لفٹ فرنٹ کے ساتھ اتحاد کرنا چاہتے ہیں۔

بہرام پور میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ ممتا بنرجی نے خود ہی کہا کہ وہ مغربی بنگال کی تمام 42 سیٹوں پر تنہا لڑنے کی بات کہی ہے۔اس سے واضح ہو گیا ہےکہ انڈیا اتحاد کے ساتھ جانا نہیں چاہتی ہیں۔اسی صورتحال میں ہم نے سی پی ایم لیڈر محمد سلیم سے ملاقات کی ہے۔

کانگریس کے رہنما نے مزیدکہاکہ وہ نہیں جانتے ہیں کہ کون ترنمول کانگریس کے ساتھ اتحاد کے سلسلے میں بات چیت کر رہا ہے۔انہیں سلسلے میں کوئی جانکاری نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ جب انڈیا اتحاد تشکیل عمل میں آیا تو ممتابنرجی نے میڈیا میں کہا تھا کہ یہ نام ہم نے دیا ہے۔لیکن اچانک سے سب کچھ بدلنے لگا۔ممتابنرجی نے ایک بار نہیں تین چار مرتبہ مغربی بنگال میں تنہا لڑنے کی بات کہی چکی ہیں۔میں مغربی بنگال پردیش کانگریس کا صدر ہوں اور بنیاد پر محمد سلیم سے ملاقات کی اور اتحاد کو لے کر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ابھیشیک بنرجی نے شبھندو ادھیکاری کے متنازع اور قابل اعتراض بیانات کا ویڈیو جاری کیا

کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے ساتھ اتحاد کی صورت میں مغربی بنگال کے اقلیتی طبقہ کانگریس اور سی پی آئی ایم کو ووٹ نہیں دے گا۔مغربی بنگال کی عوام ٹی ایم سی اور بی جے پی سے ناراض ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.