ETV Bharat / state

بھاگلپور میں انڈیا اتحاد کے علاقائی رہنماوں کی میٹنگ - LOK SABHA ELECTION 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 4, 2024, 2:26 PM IST

Congress Meeting In Bhagalpur بھاگلپور ضلع میں گنگا کنارے واقع کانگریس بھون میں انڈیا اتحاد کے ضلع سطح کے کارکنان کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں لوک سبھا انتخابات کو لے کر تبادلہ خیال کیا گیا۔لیڈروں نے عام انتخابات کے لیے اپنی تیاریوں کا جائزہ لیا اور حکمت عملی طے کی

بھاگلپور میں انڈیا اتحاد کے علاقائی رہنماوں کی میٹنگ

بھاگلپور:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح بہار کے بھاگلپور سمیت تمام اضلاع میں لوک سبھا انتخابات کے مدنظر سیاسی گہماگہمی زور شور سے جاری ہے۔اسی درمیان بھاگلپور میں واقع کانگریس بھون میں انڈیا اتحاد کے ضلع سطح کے رہنماوں اور کارکنان کی ایک اہم میٹنگ ہوئی۔

ضلع کانگریس کمیٹی، بھاگلپور کانگریس ضلع کے صدر پرویز جمال نے دعوی کیا کہ عوام مہنگائی، بے روزگاری، بدعنوانی اور نریندر مودی کے جھوٹے وعدوں سے بیحد ناراض ہے۔ اس لوک سبھا الیکشن میں اس کا خمیازہ این ڈی اے کو بھگتنا پڑے گا۔

انڈیا اتحاد کی اس میٹنگ میں آر جے ڈی کے ضلع صدر چندر شیکھر کے علاوہ دیگر لیڈران بھی شامل ہوئے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ انڈیا اتحاد کے امیدوار اجیت شرما کو ہم لوگ بھاری اکثریت کے ساتھ جیت دلائیں گے۔ ان کی جیت کے ساتھ ہی ایک دفعہ پھر ملک میں یوپی اے کی حکومت قائم ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:ایم آئی ایم کا بہار میں گیارہ سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان، عظیم اتحاد کی نیند اڑی!

انہوں نے کہا کہ یہ عام انتخابات ہی نہیں بلکہ آئین کے تحفظ کی لڑائی بھی ہے۔ اور آئین کی حفاظت کے لیے ملک کے عوام کو یوپی اے کو ساتھ دینا ہوگا۔بھاگلپور لوک سبھا حلقہ میں دوسرے مرحلہ میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔بہار میں کانگریس کے کھاتے میں جو 9 سیٹیں آئی ہیں ان میں بھاگلپور بھی ایک سیٹ ہے، جہاں سے بھاگلپور کے رکن اسمبلی اجیت شرما کو انڈیا اتحاد کا امیدوار بنایا گیا ہے۔ بھاگلپور پارلیمانی حلقہ میں ووٹروں کی تعداد 23 لاکھ 30 ہزار 678 ہے ۔جن میں 12لاکھ 7ہزار 575 ووٹرز مرد ہیں جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد11لاکھ22ہزار 971 ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.