ETV Bharat / state

پرینکا گاندھی تلنگانہ میں کانگریس کی دو ضمانتوں کا آغازکریں گی - کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی

Poll guarantees of Congress govt ریاست تلنگانہ میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کانگریس کی دو ضمانتوں 200 یونٹ مفت بجلی اور 500 روپئے میں گیس سلنڈر کا آغاز کریں گی۔ کانگریس نے اسمبلی انتخابات کے دوران عوام سے چھ ضمانتوں کا وعدہ کیا تھا۔

Priyanka Gandhi
Priyanka Gandhi
author img

By PTI

Published : Feb 24, 2024, 1:49 PM IST

حیدرآباد: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اس ماہ کی 27 تاریخ کو تلنگانہ کا دورہ کریں گی۔ ذرائع کے مطابق ریاست میں کانگریس حکومت کی 6 ضمانتوں میں سے دو اہم 200یونٹ تک مفت بجلی اور500 روپئے میں گیس سلنڈر کی ضمانتوں کا پرینکا گاندھی آغاز کریں گی۔ چیوڑلہ میں 27 فروری کو پرینکا گاندھی دورہ کریں گی جہاں وہ ان دو ضمانتوں پر عمل کا آغاز کریں گی۔ واضح رہے کہ تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد پہلی مرتبہ پرینکا گاندھی اس تلگو ریاست کا دورہ کررہی ہیں۔

اس ضمن میں تلنگانہ وزیراعلی اے ریونت ریڈی نے کہا کہ " انتخابات میں عوام سے وعدہ کردہ چھ ضمانتوں میں سے ہم 27 فروری کی شام کو دو ضمانتوں کو شروع کرنے جا رہے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ 500 روپے میں ایل پی جی سلنڈر کی فراہمی اور سفید راشن کارڈ ہولڈروں کو 200 یونٹ تک مفت بجلی کی فراہمی 27 فروری کو شروع کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے ترقیاتی منصوبوں کو لے کر میٹنگ کی قیادت کی

وزیراعلی نے کہا کہ ریاستی حکومت نے پہلے ہی دو وعدوں پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے جن میں سرکاری آر ٹی سی بسوں میں خواتین کے لیے مفت سفر اور غریبوں کے لیے 10 لاکھ روپے کی ہیلتھ اسکیم ہیں۔ حکومت نے 25,000 آسامیوں کو پُر کیا ہے اور عوامی تقریبات میں تقرری کے خطوط دیے ہیں۔ 2 مارچ تک 6,000 سے زیادہ خالی جائیدادیں پُر کی جائیں گی۔ وزیراعلی نے کہا کہ ریاست میں کسانوں کو دو لاکھ روپے تک کے زرعی قرض کی معافی پر بھی جلد عمل آوری کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.