احمدآباد: جگنش میوانی نے کہا کہ راجکوٹ گیمینگ زون میں آگ لگنے کے خوفناک واقعے میں کئی معصوم لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔کئی معصوم بچے اس واقعے میں جھلس گئے۔بھیانک حادثے کے بعد بھی بی جے پی کی قیادت والی ریاستی حکومت بیدار نہیں یوئی ہے۔
کانگریس کے رہنما نے کہاکہ اس دلدوز واقعے کے بعد ہم راجکوت میں ہم 14 دنوں تک رہے۔ ہم نے راجکوٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔کانگریس کے حامیوں نئ مسلسل دھرنے پر بیٹھے رہے ۔ہم نے متاثرین کے ساتھ ملاقات کی۔ ان سے بات چیت کی ۔ ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ حکومت کے خلاف ہم بھرپور جدوجہد کرنے کا عزم کیا۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ راجکوٹ کے باشندوں کا کہنا ہے کہ آپ لوگ اچھا کام کر رہے ہیں لیکن جہاں تک انصاف ملنے کی بات ہے تو وہ نہیں ملے گی۔ریاستی حکومت اس معاملے کو لے کر سنجیدہ نہیں ہے۔
لال جی بھائی دیسائی اور میں گجرات پر پردیس کانگرس کمیٹی ورکنگ صدر جگنیش میوانی اور دیگر کانگرس کے لیڈر نے مل کر یہ اعلان کیا ہے کہ ہم راجکوٹ کے متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے اور 15 جون کو پولیس کمشنر افس کا گھیراؤ کیاجائے گا۔25 جون کو اس واقعے کا ایک ماہ مکمل ہونے پر راجکوٹ بند کا اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے راجکوٹ کے باشندوں سے کانگریس کی اس مہم میں شامل ہونے کی اپیل کی۔
یہ بھی پڑھیں:راجکوٹ کے گیمنگ زون میں زبردست آتشزدگی سے 25 افراد ہلاک
واضح رہے کہ گزشتہ 25 مئی کو گجرات کے راجکوٹ میں واقع گیمینگ زون میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں 27 لوگوں کی موت ہوئی تھی ۔اس واقعے میں ہلاک ہونےو الوں میں 14 بچے بھی شامل تھے ۔