ETV Bharat / state

جھوٹے وعدوں کی حکومت زیادہ دن تک اقتدار پر نہیں رہ سکتی: محمد امتیاز اسحاق - Congress Promises

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 11, 2024, 5:03 PM IST

ریاست تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے سابق چیئرمین محمد امتیاز اسحاق نے کانگریس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس نے گزشتہ اسمبلی الیکشن میں جھوٹے وعدے کیے اور جھوٹے وعدوں کی حکومت زیادہ دن تک اقتدار پر نہیں رہ سکتی۔

Congress government of false promises cannot stay in power for long: Mohammed Imtiyaz Ishaq
جھوٹے وعدوں کی حکومت زیادہ دن تک اقتدار پر نہیں رہ سکتی: محمد امتیاز اسحاق (ETV Bharat Urdu)

حیدرآباد: سابق چیئرمین ریاستی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن محمد امتیاز اسحاق ہم نے تلنگانہ بھون میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کانگریس حکومت پر شدید تنقید کی۔ اور کہا ہے کہ گزشتہ 8 ماہ سے ریاستی حکومت اقلیتوں کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی فلاح اور بہبود سے متعلق اسکیم کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ کانگریس پارٹی اپنے جھوٹے وعدوں کے تحت حکومت چلا رہی ہے اور اس سے عوام بخوبی واقف ہو چکی ہے۔ کانگریس پارٹی ریاست کے اقلیتوں کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی دھوکہ دے کر اقتدار پر آئی ہے۔ اور یہ زیادہ دن چلنے والی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

تلنگانہ: سابق وزیراعلیٰ، کے سی آر کو بڑا جھٹکا، پارٹی کے 6 بڑے لیڈروں نے کانگریس کا ہاتھ تھام لیا - SIX BRS MLCS JOINED CONGRESS

انہوں نے کہا کہ بی آر یس پارٹی کے دور اقتدار میں عوام سے وعدے کم کرنے کی حکمت عملی پر کام کر کے یہ ثابت کر دیا گیا تھا کہ یہ حکومت غریب عوام کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نومبر 2023 میں اسمبلی انتخابات کے بعد سے مائنارٹی ڈیکلریشن میں اقلیتوں کے ساتھ کیے گئے وعدوں پر عمل کرکے مسلمانوں کو آج تک ایک بھی اسکیم کے ذریعے فائدہ نہیں پہنچایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:

وائی ایس شرمیلا کی پارٹی کانگریس میں ضم

انہوں نے کانگریس حکومت کی پالیسیوں پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹے وعدوں کی حکومت زیادہ دن تک اقتدار پر نہیں رہ سکتی۔ کانگریس حکومت کو کم وقت میں ریاست کی عوام جان چکی ہے۔ یہ حکومت وعدے تو کی ہے لیکن عملی کام میں صفر ثابت ہو رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.