ETV Bharat / state

کرناٹک میں کانگریس حکومت کو 9 ماہ مکمل، لیکن وعدے اب بھی ادھورے - کرناٹک

Congress Government in Karnataka کرناٹک میں سدارامیا کی قیادت والی کانگریس حکومت کو 9 ماہ مکمل ہوچکے ہیں۔اپوزیشن جماعتوں نے کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت پر اسمبلی انتخابات کے دوران کئے گئے وعدوں کو پورا نا کرنے کا الزام لگایا ہے۔

کرناٹک میں کانگریس حکومت کو 9 ماہ مکمل، حجاب اور دیگر اہم وعدے ادھورے رہ گئے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 28, 2024, 8:37 PM IST

کرناٹک میں کانگریس حکومت کو 9 ماہ مکمل، لیکن وعدے اب بھی ادھورے

بنگلورو: کرناٹک میں سدارامیا کی قیادت والی کانگریس حکومت کو 9 ماہ مکمل ہوچکے ہیں۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے الیکشن کیمپین کے دوران عوام سے کئی وعدے کیے گئے تھے، لیکن اب پر الزام عائد کیا جارہا ہے کہ کانگریس اپنی 5 گارنٹیوں کے علاوہ ان میں سے کسی وعدے کو پورا کرتے ہوئے نظر نہیں آرہی ہے۔

کانگریس پارٹی نے حجاب پر پابندی، مسلمانوں کے 4 فیصد ریزرویشن کی بحالی اور اسی طرح گزشتہ بی جے پی حکومت کی جانب سے بنائے گئے کئی عوام مخالف قوانین کو واپس لینے کے وعدے کئے تھے۔

ان ڈھیر سارے وعدوں کے ساتھ کانگریس اقتدار میں آنے کے بعد، 9 مہینے گزر چکے لیکن 5 گارنٹیوں کے سوا کوئی وعدہ پورا ہوتا نظر نہیں آرہا ہے. اس سلسلے میں اپوزیشن کا کہنا ہے کہ سدارامیہ حکومت اپنے منشور میں کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رپورٹ سچ ثابت ہوئی تو پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والوں کی حفاظت کا سوال ہی نہیں، سدارامیا

اس سلسلے میں کرناٹک کانگریس کا کہنا ہے کہ سدرامیہ کی حکومت پوری کوشش میں ہے اور وہ اپنے وعدے ضرور پورے کرے گی۔اس سلسلے میں معروف سماجی کارکن و دانشور شیو سندر کا کہنا ہے کہ لوگوں کو کانگریس کے وعدوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ آر ایس ایس کی بی ٹیم ہے اور ہمارے مسائل کے حل و ملک کے روشن مستقبل کے لیے ایک مضبوط عوامی جمہوری تحریک شروع کرنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.