میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں آج زیدی نگر سوسائٹی میں واقع امام بارگاہ پنجے تنی میں ایرانی صدر اور ان کے ہمراہ دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے مقصد سے مجلس سوئم کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر سوز خوانی کرتے ہوئے تمام شہیدوں کے نام پر مرثیہ خوانی بھی کی گئی۔
مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا اہل بیت اطہر عباس کاظمی نے کہا کہ ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں اموات سے پوری دنیا میں غم کا ماحول ہے۔ان سے عقیدت رکھنے والا ہر شخص اپنے طریقے سے ان کو خراج عقیدت پیش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت علی کا قول ہے کہ جہاں کہیں بھی مظلوم پر اگر ظلم کیا جا رہا ہے تو مظلوم کے دوست بن جاؤں ۔ ظالم کے دشمن اور ایرانی صدر نے بھی حضرت علی کے قول پر عمل کرتے ہوئے فلسطینی مسلمانوں کی ہر ممکن مدد کی۔ بھلے ہی اس کے لیے ان کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن انہوں مظلوموں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف آواز بلند کی.
یہ بھی پڑھیں:دہلی ایرانی سفارتخانے میں مختلف مذاہب کے رہنماوں کی ایرانی صدر کی موت پر تعزیت
ان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح سے ہیلی کاپٹر حادثہ پیش آیا اس میں ان کو کہیں نہ کہیں کوئی سازش نظر آتی ہے۔ ایسے ماحول میں ہم ہی نہیں بلکہ پوری عالم انسانیت کو بچانے کے لیے ایران ہمیشہ سے کھڑا رہا ہے ۔