ETV Bharat / state

گیا: خانقاہ قادریہ مانپور جوڑا مسجد میں تراویح میں تکمیل قرآن - Qadriya Manpur Joda Masjid in Gaya - QADRIYA MANPUR JODA MASJID IN GAYA

Completion of Quran in Taraweeh گیا کی زیادہ تر مساجد میں دس شب اور بارہ شب میں تراویح پڑھ لی گئی ہے۔ خانقاہ قادریہ مانپور جوڑا مسجد میں بھی تراویح میں تکمیل قرآن ہوئی۔ تکمیل قرآن کے موقع پر میلاد النبی کی محفل منعقد ہوئی جس میں سجادہ نشیں سید شاہ ایاز احمد قادری نے خطاب میں قرآن پاک و شریعت رسول کو نمونہ حیات بنا کر زندگی گزارنے کی نصیحت کیBody

گیا: خانقاہ قادریہ مانپور جوڑا مسجد میں تراویح میں تکمیل قرآن

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 23, 2024, 3:41 PM IST

گیا : گیا خانقاہ قادریہ مانپور جوڑا مسجد میں تراویح پڑھ لی گئی ہے۔ حافظ سید حسین احمد قادری مدینہ منورہ سے خاص طور پر تشریف لا کر تراویح انتہائی اچھے لب و لہجہ اور آواز میں پڑھائی۔ اس موقع پر تراویح ختم قرآن کی نسبت سے ولی عہد خانقاہ قادریہ مانپور جوڑا مسجد مولانا سید شاہ امان اللہ احمد قادری نے قرآن کی فضیلت کی نسبت سے عوام الناس سے خطاب کیا۔ انہوں نے قرآن کی روشنی میں کئی اہم نکات پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید دونوں عالم کی سب سے اعلی و افضل کتاب ہے۔ اللہ تبارک و تعالی نے امت مسلمہ کی نشاندہی کے لیے اتنی مقدس کتاب کا نزول فرما کر اور امام الانبیاء حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو اس جہاں میں بھیج کر پورے عالم انسانیت پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔ قرآن پاک و شریعت رسول کو نمونہ حیات بنا کر ہم دونوں جہان میں سرخروئی حاصل کر سکتے ہیں۔حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پوری حیات طیبہ قرآن کا عملی نمونہ ہے۔ یہ امت مسلمہ کے لیے بہت بڑی خوش نصیبی ہے کہ ہمارے بیچ اللہ کا کلام قرآن مجید جیسی افضل واعلی کتاب ہے۔ جو ہمارے حفاظ کرام کے سینے میں بھی محفوظ ہے اور الحمدللہ تا قیامت محفوظ رہے گی۔

بعد تراویح ختم قرآن کی نسبت سے قل و فاتح کا اہتمام کیا گیا اور خانقاہ کی مسجد میں آئے ہوئے مریدین متوسلین و معتقدین و عوام الناس کے ہجوم کے درمیان شیرنی تقسیم کی گئی۔ اخر میں ولی عہد خانقاہ قادریہ مانپور جوڑا مسجد مولانا سید امان اللہ احمد قادری نے بارگاہ خداوندی میں پورے عالم انسانیت کی فلاح و بہبود و تمام مسلمانوں کی جان و مال عزت و آبرو کی حفاظت کے لیے بالخصوص فلسطین کے مسلمانوں کے لیے رقت انگیز دعا فرمائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.