اجمیر: ریاست راجستھان کے اجمیر میں درگاہ انجمن سید زادگان سمیت مختلف تنظیموں نے اجمیر درگاہ اور حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کے خلاف متنازع بیان بازی کرنے والوں کے خلاف کلاک ٹاور تھانے میں تحریری شکایت درج کرائی ہے۔ مسلم تنظیموں نے راجستھان کے وزیراعلیٰ بجن لال شرما سے اس معاملے میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
دوسری طرف راجستھان شیخ عباسی الپ سنکھیک محاسبہ نے بھی اجمیر کے کلاک ٹاور تھانہ پولیس اسٹیشن پر تحریری شکایت درج کروائی ہے۔ عباسی سماج کے صدر حاجی شکیل عباسی کے مطابق دو روز قبل غیر سماجی عناصر سمرن گپتا، پنکج اور ان کے دیگر دو ساتھیوں نے مل کر ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کیا۔ اس میں حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ پر گستاخانہ غلط بیان بازی کی گئی تھی۔ اس کی بنیاد پر خواجہ صاحب کے لاکھوں کروڑوں عقیدت مندوں کی دل آزاری ہوئی۔ دو مذہب میں نفرت پھیلانے کی سازش انجام دینے کی کوشش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیم اور اچھی تربیت سے نئی نسل کو مذہبی منافرت سے دور رکھا جاسکتا ہے
انہوں نے کہا کہ اجمیر شریف امن پسند شہر ہے جہاں تمام مذہب کے لوگ خواجہ صاحب کی چوکھٹ پر حاضری دیتے ہیں۔ ایسے میں شہر اور راجستھان کا ماحول بگاڑنے والوں کے خلاف شکایت درج کرتے ہوئے سخت قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔