ETV Bharat / state

ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنا بڑی غلطی تھی - Reaction On Emergency - REACTION ON EMERGENCY

ہندوستان میں ایمرجنسی کے49 برس مکمل ہونے پر مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں نے بھی ردعمل کا اظہار کرتے پوئے اسے تاریخی غلطی قرار دیا۔ ان کے مطابق اس سے لوگوں کو اس غلطی سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔

ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنا بڑی غلطی تھی
ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنا بڑی غلطی تھی (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 27, 2024, 1:42 PM IST

ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنا بڑی غلطی تھی (etv bharat)

مظفر نگر: اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع کے چند معزز بزرگوں سے جب ای ٹی وی بھارت اردو کی ٹیم نے ایمرجنسی کے بارے میں بات چیت کی تو انہوں نے ہمیں بتایا کہ وہ ہندوستان کی تاریخ میں آزادی کے بعد سیاہ دن تھا۔اس کو بھلایا نہیں جا سکتا۔اس وقت جب جمہوریت کو پامال کیا گیا۔

سردار تیری بچن سنگھ گمبھیر نے کہاکہ اس وقت سیاسی رہنماؤں کو ریل کی پٹریاں اکھاڑنے اور ملک کے خلاف سازش کرنے کے کیس میں گرفتار کر جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔زیادہ تر سیاسی رہنماؤں کو جو گرفتار کیا گیا۔ ان پر جھوٹے مقدمات لگائے گئے ۔یہ ملک کا سیاہ باب تھا جسے بھلایا نہیں جا سکتا ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت میں شہر کانگرس کا شہر نایاب صدر تھا۔ اس وقت میں نے ایمرجنسی کے خلاف کوئی آواز نہیں اٹھائی ۔ اس کی مخالفت بھی مہیں کی ۔یہ میری سب سے بڑی غلطی تھی ۔اس کو میں آج تک محسوس کرتا ہوں کیونکہ جن لوگوں نے ایمرجنسی کی مخالفت کی وہ لوگ صحیح تھے ۔وہ کسی بھی طرح سے فریڈم فائٹر سے کم نہیں تھے۔

یعنی گربچن سنگھ نے بتایا کہ یہ ایک تاریخی غلطی تھی ۔آج اور کل میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ جب ہندوستان نے آزادی حاصل کی تو میں نے بھی اس میں حصہ لیا تھا۔ میری پیدائش پیشاور کی ہے ۔ عبدالغفار صاحب کے ساتھ میں نے بھی جدوجہد کی ہے۔ ایمرجنسی کا لاگو ہونا ملک پر ایک سیاہ داغ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پلوامہ میں بی جے پی نے یوم سیاہ منایا

انہوں نے مزید کہاکہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ یہ ایک بڑی غلطی تھی۔ جس کو چاہ اسے جیل میں ڈال دیا۔یہ کوئی طریقہ نہیں تھا۔ اندرا گاندھی ایک بڑی لیڈر تھی لیکن ان سے ایک بڑی غلطی ہوگئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.