ETV Bharat / state

کوسٹ گارڈ نے بحریہ عرب سے ڈیزل کی اسمگلنگ میں ملوث بوٹ کے ساتھ لاکھوں روپیے کیے ضبط - Diesel Smuggling in Arabian Sea - DIESEL SMUGGLING IN ARABIAN SEA

Coast Guard Action Against Smugglers: بھارتی کوسٹ گارڈ نے بحریہ عرب سے ڈیزل کی اسمگلنگ میں ملوث بوٹ کے ساتھ لاکھوں روپیے ضبط کر لیے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ یہ بوٹ مچھلی پکڑنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

Coast Guard seizes crores of rupees including boat used in diesel smuggling from Arabian Sea
Coast Guard has seized millions of rupees from Arab Sea along with boat involved in diesel smuggling
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 18, 2024, 11:42 AM IST

کوسٹ گارڈ نے بحریہ عرب سے ڈیزل کی اسمگلنگ میں ملوث بوٹ کے ساتھ لاکھوں روپیے کیے ضبط

ممبئی: انڈین کوسٹ گارڈ نے بحریہ عرب میں ممبئی سمندر ساحل سے 83 ناٹیکل مائیل کے فاصلے پر ڈیزل کی اسمگلنگ کرنے والی ایک بوٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بوٹ سمیت کئی لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ یہ بوٹ ماہی گیری کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ جس کی پشت پناہی میں بحریہ عرب میں ڈیزل کی اسمگلنگ کے لیے استعمال کی جارہی تھی۔
کوسٹ گارڈ سے ملی جانکاری کے مطابق رات کے وقت اس آپریشن کو انجام دیا گیا۔ بوٹ میں 5 لوگ موجود تھے۔ جب کہ ان کے پاس سے 11 لاکھ 46 ہزار روپیے کیش ضبط کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

Pakistani Boat With Drugs دو سو کروڑ کی منشیات کے ساتھ پاکستانی کشتی پکڑنے کا دعویٰ

تفتیش کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ گہرے سمندر میں بیرونی جہاز سے یہ لوگ ڈیزل کی اسمگلنگ کرتے ہیں۔ کیونکہ ان کی بوٹ میں ہزاروں لیٹر ڈیزل کا ذخیرہ جمع کرنے کی ٹنکی بھی موجود تھی۔ بوٹ کو مزید تحقیقات کے لیے ممبئی ساحل کے قریب لیا گیا اور کارروائی کرنے کے لیے DRI، کسٹمز، SIB اور ریاستی پولیس کے ساتھ مشترکہ تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ کوسٹ گارڈ نے مزید جانکاری دیتے ہوئے بتایا ہے کہ تحقیقات کے بعد ہی یہ پتہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس ڈیزل اسمگلنگ کے گورکھ دھندے میں ایک بڑا سینڈیکیٹ بحریہ عرب میں سرگرم ہے۔ سبکدوش اے سی پی راجیندر تریویدی کہتے ہیں کہ بیرون جہازوں سے اس طرح کی ڈیزل چوری جو کی جاتی ہے اس میں بیرون ممالک کے جہاز سے سلج آئل یعنی کچرے کے نام پر یہ ڈیزل لیکر شہر میں سپلائی کرتے ہیں۔

حال ہی میں اسی طرز پر ڈیزل کی اسمگلنگ کرنے والے سینڈیکیٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے محکمہ کسٹم نے 34000 امریکی ڈالر کے ساتھ کئی لوگوں کو بحریہ عرب میں گرفتار کیا تھا۔ جس میں سینڈیکیٹ کے ماسٹر مائنڈ اشتیاق سوریہ عرف جے ڈی سمیت کئی لوگوں کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔ سینڈیکیٹ میں موجود کئی کارکنان جن کے خلاف کارروائی ہو چکی ہے اُن میں اکبر بٹلا، ڈینش گائیکواڑ عرف کڑیا، کنال، لکشمن جیٹھا، آکاش نائیک، گنیش کولی، پولیس کانسٹبل سوپنل دھرما مالوی، کے نام سامنے آئے۔ ملزمین گرفتار بھی ہوئے اور ضمانت پر رہا بھی ہوئے لیکن بحریہ عرب میں اسمگلنگ اور یہ غیر قانونی کاروبار بحریہ عرب میں پھل پھول رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.