ETV Bharat / state

جنوبی ممبئی میں یامنی یشونت جادھو اور اروند ساونت کے درمیان مقابلہ دلچسپ - LOK SABHA ELECTION RESULT 2024 - LOK SABHA ELECTION RESULT 2024

ممبئی جنوب لوک سبھا سیٹ پر یامنی یشونت جادھو اور اروند ساونت کے درمیان مقابلہ دلچسپ ہوتا جارہاہے۔ ووٹوں کی گنتی کے دوران کبھی یامنی یشونت جادھو کو برتری حاصل ہورہی ہے تو کبھی اروند سونت حریف پرسبقت حاصل کررہے ہیں۔

جنوبی ممبئی میں یامنی یشونت جادھو اور اروند ساونت کے درمیان مقابلہ دلچسپ
جنوبی ممبئی میں یامنی یشونت جادھو اور اروند ساونت کے درمیان مقابلہ دلچسپ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 4, 2024, 2:57 PM IST

ممبئی:مہاراشٹر کی ممبئی جنوب لوک سبھا سیٹ پر مقابلہ دلچسپ ہے۔ شیوسینا کی تقسیم کے بعد یہ پہلا لوک سبھا الیکشن ہے۔ یہاں سے ایکناتھ شندے کی شیو سینا کی یامنی جادھو کا مقابلہ ادھو ٹھاکرے کی پارٹی شیو سینا یو بی ٹی کے اروند ساونت سے ہے۔ اروند ساونت اس سیٹ سے 2014 اور 2019 کے انتخابات جیت چکے ہیں۔جبکہ یامنی یشونت جادھو بائیکلہ حلقے سے رکن اسمبلی ہیں۔

جنوبی ممبئی میں یامنی یشونت جادھو اور اروند ساونت کے درمیان مقابلہ دلچسپ (etv bharat)

ممبئی جنوب لوک سبھا حلقہ میں ورلی، شیوڈی، بائیکلہ، مالابار ہل، ممبادیوی اور کولابا اسمبلی سیٹیں شامل ہیں۔اب تک کاؤنٹنگ کا 11 واں راؤنڈ مکمل ہو چکا ہے ابتک جو نتیجے سامنے آئے ہیں اُن میں اروند ساونت کو 33090 ووٹ سے آگے چل تھے ہیں جبکہ انہیں 95636 ابتک ووٹ مل چک ہیں ۔۔اور یامنی یشونت جادھو کو 62546 ووٹ کا اعلان کیا جا چکا ہے حالانکہ یہ نتیجے 11 ویں راؤنڈ کے ہیں۔

2019 کے لوک سبھا انتخابات میں شیوسینا کے اروند گنپت ساونت نے 100,067 ووٹوں کے فرق سے یہ سیٹ جیتی تھی۔ انہوں نے 53 فیصد ووٹ کے ساتھ 421,937 ووٹ حاصل کیے۔ انہوں نے کانگریس کے ملند دیورا کو شکست دی تھی جنھیں 321,870 ووٹ (40.14%) ملے۔

یہ بھی پڑھیں:ابتدائی رجحانات میں بی جے پی کو واضح اکثریت، حیدرآباد سے اویسی آگے، اورنگ آباد سے امتیاز جلیل پیچھے

اروند ساونت نے 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں یہ سیٹ جیتی تھی۔ 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں اروند ساونت کو 48.04 فیصد ووٹ شیئر کے ساتھ 374,609 ووٹ ملے تھے۔ کانگریس امیدوار دیورا ملند مرلی کو 246,045 ووٹ (31.55%) ملے۔ اروند ساونت نے دیورا ملند مرلی کو 128,564 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.