کوچ بہار: مغربی بنگال میں لوک سبھا نتخابات2024 کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہے۔ انتخابی مہم کے دوران سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان تصادم کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔اسی درمیان ضلع کوچ بہار کے دن ہاٹا میں ترنمول کانگریس کے رہنما ادین گوہا اور بی جے پی کے امیدوار اور وزیر برائے مملکت نست پرمانک کےحامیوں کے درمیان زبردست جھڑپ ہوگئی۔ دونوں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔بتایا جاتا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران بی جے پی کے رہنما نشیت پرمانک پر ترنمول کانگریس کے کارکنان کو لے کر متنازع بیان بازی کرنے کا الزام ہے۔انہوں نے ترنمول کانگریس کے حامیوں کی پٹائی کرنے کی مبینہ طور پر بات کہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: این ڈی آر ایف نے کھوجی دستے کی مدد سے دوبارہ تلاشی مہم شروع کی
ترنمول سٹی بلاک یوتھ صدر مومیتا بھٹاچاریہ نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے کارکنان اپنے رہنما ادین گوہا کی سالگرہ منانے کے لئے دن ہاٹا میں جمع ہو ئے۔اسی وقت مرکزی وزیر اس وقت مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اپنی انتخابی مہم مکمل کرنے کے بعد وہاں سے گزر رہے تھے۔ اس کے بعد ان کے سیکورٹی گارڈز نے اچانک ترنمول کانگریس کے کارکنان پر حملہ کر دیا۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو کرنے کی کوشش کی۔بتایا جاتا ہے کہ دنہاٹا کے ایس ڈی پی او دھیمان مترا زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو دنہاٹا کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جایا گیا ہے۔