ETV Bharat / state

سی اے جی کی رپورٹ پر بی جے پی کے ارکان کا اسمبلی میں ہنگامہ - سی اے جی کی رپورٹ پر بی جے پی

Choas In West Bengal Assembly اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے آج دعویٰ کیا ہے کہ سی اے جی (کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا) نے حال ہی میں ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ریاستی حکومت نے 1.94لاکھ کروڑ روپے کے اخراجات کا حساب نہیں دیا ہے۔ادھیکاری نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے میں اسمبلی میں بحث کی جائے ۔

سی اے جی کی رپورٹ پر بی جے پی کے ارکان کا اسمبلی میں ہنگامہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 6, 2024, 8:09 PM IST

کولکاتا: بی جے پی کے پارلیمانی گروپ نے منگل کو قانون ساز اسمبلی میں ایک زیر التواء تحریک پیش کی جس میں سی اے جی رپورٹ میں ریاستی حکومت کے خلاف لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات پر بحث کا مطالبہ کیا ۔ بی جے پی کے کل چھ ممبران اسمبلی نے زیر التواء تحریک پیش کی جس میں قائد حزب اختلاف شوبھندو ادھیکاری اور منوج اونراؤ اور شنکر گھوش شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے سی اے جی رپورٹ کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔ تاہم اسپیکر بمان بنرجی نے بحث کی اجازت نہیں دی۔

بی جے پی کے ممبران اسمبلی نے ہائوس میں ممتا حکومت کے خلاف نعرے بازی اور چور چور کہہ آواز لگائی۔اس کے جواب میں اسپیکر نے کہاکہ ’’میں راجیہ سبھا لوک سبھا کی طرح کسی کو معطل نہیں کروں گا۔ گزشتہ سال پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران اپوزیشن کے کل 141 ارکان پارلیمنٹ کو معطل کیا گیا تھا۔ دونوں ایوانوں میں ہنگامہ آرائی۔ مغربی بنگال اسمبلی میں بی جے پی ممبران اسمبلی کے ہنگامہ آرائی کے بعد منگل کو اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اپوزیشن ارکان اسمبلی واک آؤٹ کر گئے۔

سی اے جی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2011 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے، ممتا بنرجی کی حکومت مارچ 2021 تک مرکزی گرانٹس کے 1 لاکھ 94 ہزار کروڑ سے زیادہ کے اخراجات کے سرٹیفکیٹ پیش نہیں کی ہے۔ بی جے پی نے اس رپورٹ کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہے۔ نریندر مودی حکومت نے شکایت کی ہے کہ مغربی بنگال حکومت مرکزی گرانٹ کے تقریباً2 .29لاکھ کروڑ روپے کے اخراجات کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کر پائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سو روزہ روزگار اسکیم میں بدعنوانی کے خلاف ای ڈی نے کارروائی شروع کردی

اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ ریاست کی ترنمول حکومت نے یہ رقم چوری کی ہے۔ اس کے جواب میں، وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا، جس میں کہا گیا کہ اس میں 2002-03 کی بیلنس شیٹ شامل ہے۔ ان سے 2003 کا حساب کیوں مانگا جا رہا ہے؟ اس وقت ریاست میں ترنمول کانگریس اقتدار میں نہیں آئی تھی۔ ریاست کی حکمراں جماعت نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سی اے جیبی جے پی کے لیے سیاسی دستاویزات بنا رہا ہے۔یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.