ETV Bharat / state

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے عید الاضحٰی کے موقعے پر ہر طرح سے مدد کرنے کا تیقن دلایا - Eid ul Adha - EID UL ADHA

عید الاضحٰی کے موقعے پردرپیش مسائل کو لیکر مسلم سیاسی رہنماؤں کے ایک وفد نے ریاست کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے عید الاضحٰی سے متعلق مسائل کو حل کرنے کی یقیین دہانی کرائی۔

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے عید الاضحٰی کے موقع پر ہر طرح سے مدد کرنےکا تیقن دلایا
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے عید الاضحٰی کے موقع پر ہر طرح سے مدد کرنےکا تیقن دلایا (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 15, 2024, 1:27 PM IST

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے عید الاضحٰی کے موقع پر ہر طرح سے مدد کرنےکا تیقن دلایا (ETV BHARAT)

ممبئی: سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے عیدالضحی کے موقع پر پیش آنے والے مسائل پر ریاست کہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس دیونار سلاٹر ہاؤس میں جانوروں کو ذبح کرنے کی فیس معاف کردی گئی تھی۔ اسی طرح سے رواں برس بھی فیس معاف کرنے کے مطالبے سے اتفاق کیا جائے اور دیونار سلاٹر ہاؤس میں تاجروں اور خریداروں کی گاڑیوں کو مفت پارکنگ فراہم کی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ دیونار سلاٹر ہاؤس میں پینے کا پانی مفت کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کینٹین وغیرہ میں فروخت ہونے والی چیزیں ایم آر پی پر فروخت ہوں۔

دیونار سلاٹر ہاؤس میں صفائی کے لیے مزید صفائی عملہ کا تقرر کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ دیونار سلاٹر ہاؤس میں بینک کھولا جائے اور اے ٹی ایم کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ تاجروں اور خریداروں کو سہولت مل سکے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ قربانی کے لیے زخمی یا بیمار جانور نہیں خریدے جاتے، اس کے لیے تاجر خود جانوروں کا خاص خیال رکھتے ہوئے ٹرانسپورٹ میں کم جانور لے جاتے ہیں باوجود اسکے اُنہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔۔

اعظمی نے وزیر اعلیٰ سے اس بات پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیتے ہوئے شکایت کی کہا ریاست کے کئی شہروں میں بجرنگ دل کارکنان ہراساں کرتے ہیں یہ شہر ریاست مہاراشٹر حدود پر واقع ہیں یہاں دوسری ریاستوں سے تاجر مہاراشٹر آتے ہیں اسلئے اکثر بجرنگ دل کے کارکنان پریشان کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: عید الاضحیٰ 2024: ممبئی میں قربانی کے خلاف دائر عرضی بامبے ہائی کورٹ نے خارج کر دی

ریاست کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے وفد کی باتیں سنی اور مدد کا تیقن دلایا ہے۔۔۔اُنہوں نے ریاستی پولیس کو اعلیٰ افسران کو اس بارے میں توجہ دینے اور نظم نسق کو برقرار رکھنے میں پورا تعاون کرنے کے لیے کہا ہے اس کے ساتھ غیر سماجی عناصر کے خلاف یہ ایسے لوگ جو تیوہار کے موقع پر نظم نسق کے لیے خطرہ پیدا کرتے ہیں ان پر کارروائی کرنے کا حکم۔ جاری کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.