رائے گڑھ: چھتیس گڑھ کے دھرم جے گڑھ میں چھوہی پہاڑ کے پولنگ اسٹیشن کا معائنہ کرنے کے بعد واپس لوٹ رہے بی ایس ایف کے جوانوں کی بس چلہا گاؤں کے قریب ایک درخت سے ٹکرا گئی۔ جوانوں سے بھری بس بریک فیل ہونے کی وجہ سے ایک درخت سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں بس میں سوار متعدد جوانوں کو چوٹیں آئیں۔ بس میں کل 32 اہلکار سوار تھے جن میں سے 17 زخمی ہوگئے۔ ان میں سے 13 فوجیوں کو خراشیں اور معمولی چوٹیں آئیں۔ سول اسپتال دھرم جے گڑھ میں ان کا علاج چل رہا ہے۔ اس دوران چار جوانوں کی شدید چوٹ کو دیکھتے ہوئے بہتر علاج کے لیے انہیں میڈیکل کالج رائے گڑھ ریفر کر دیا گیا ہے۔ فی الحال تمام فوجیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
- چار جوانوں کو رائے گڑھ میڈیکل کالج ریفر کیا گیا
اس پورے معاملے میں پولیس سپرنٹنڈنٹ دیویانگ پٹیل نے کہا کہ "32 بی ایس ایف سپاہی ایک بس میں پولنگ اسٹیشنوں کا معائنہ کرنے نکلے تھے۔ وہ دور دراز پہاڑی میں واقع چھوہی پہاڑ کے پولنگ اسٹیشن پر گئے تھے۔ دھرم جے گڑھ کے علاقے میں کاموسین ڈنڈ کے قریب ان کی بس بریک فیل ہونے کی وجہ سے درخت سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے بس میں بیٹھے 17 فوجی زخمی ہو گئے جن کا علاج کالج رائے گڑھ میں کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ رائے گڑھ لوک سبھا حلقے میں سات مئی کو ووٹنگ ہوگی۔
واضح رہے کہ یہ تمام فوجی پولنگ ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ وہ پولنگ بوتھ کا معائنہ کرنے کے بعد واپس آرہے تھے اور اسی دوران حادثے کا شکار ہوگئے۔ فی الحال تمام فوجیوں کی حالت مستحکم ہے۔ رائے گڑھ لوک سبھا سیٹ کے لیے سات مئی کو پولنگ ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے یہاں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس سیٹ پر رادھیشیام راٹھیا اور مینکا سنگھ کے درمیان مقابلہ ہے۔
مزید پڑھیں: ملیح آباد کے مسلم طالب کو چلتی گاڑی میں ریل بنانا پڑا مہنگا، حادثہ میں موت