ETV Bharat / state

اس شخص کے پیٹ سے دو فٹ لمبی لوکی نکلی، سرجری کرنے والے ڈاکٹر بھی حیران! آخر وہاں میں پہنچی کیسے؟ - Gourd in Man Stomach

مدھیہ پردیش کے چھتر پور میں ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے ایک شخص کے پیٹ سے لوکی نکالی ہے۔ جو تقریباً 2 فٹ لمبی بتائی جارہی ہے۔ ڈاکٹر نے یہ بھی بتایا کہ لوکی معدے تک کیسے پہنچی تاہم مریض کی جانب سے اس کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

Gourd in Man Stomach
پیٹ سے دو فٹ لمبی لوکی نکلی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 21, 2024, 1:14 PM IST

Updated : Jul 21, 2024, 1:43 PM IST

پیٹ سے دو فٹ لمبی لوکی نکلی (Video: Etv Bharat)

چھتر پور: مدھیہ پردیش میں ایک نہایت عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ کہانی نہیں بلکہ حقیقت ہے جسے سن کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے۔ آپ نے پیٹ کی سرجری کے کئی کیسز بھی سنے ہوں گے جن میں ڈاکٹروں نے کبھی بڑا ٹیومر نکالا، کبھی بالوں کا گچھا نکالا اور کبھی شیشہ نکالا۔ لیکن چھتر پور میں ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے ایک شخص کے پیٹ سے لوکی نکالا ہے۔ یہ لوکی تقریباً 2 فٹ لمبی بتائی جا رہی ہے۔ اس لوکی میں ڈنٹھلی بھی لگی ہوئی تھی۔ ڈاکٹر بھی اس پوری لوکی کو دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

دو دن پہلے کھجوراہو علاقے کا ایک شخص چھتر پور ضلع اسپتال پہنچا تھا۔ یہ شخص پیٹ میں درد کی شکایت لے کر آیا تھا۔ جسے ضلع اسپتال میں تعینات سرجن ڈاکٹر نند کشور جاٹو نے دیکھا۔ ڈاکٹر نند کشور جاٹو نے بتایا کہ اس شخص نے پیٹ میں درد کی شکایت کی تھی جس کے بعد اس کا ایکسرے کیا گیا جس میں پیٹ میں ایک لمبی چیز نظر آئی تھی۔ جب اس شخص سے تفصیل سے پوچھا اور سمجھا گیا تو معلوم ہوا کہ اس کے پیٹ میں ایک لوکی موجود ہے۔

ڈاکٹر نند کشور جاٹو نے بتایا کہ مریض کے پیٹ میں بہت درد تھا، اس لیے ایکسرے کے بعد آپریشن کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی۔ ایکسرے کے بعد معلوم ہوا کہ معدے میں کوئی لمبی چیز تھی اور اس کی وجہ سے اس کی آنت بھی پھٹ گئی تھی۔ جب مریض کا دوبارہ معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ شوگر لیول بہت زیادہ ہے۔ ایسے میں کئی مشقت کے بعد شوگر کنٹرول کیا گیا اور پھر آپریشن کیا گیا۔ اس آپریشن میں پیٹ سے تقریباً 2 فٹ لمبی لوکی نکالی گئی ہے۔

ڈاکٹر نند کشور جاٹو نے بتایا کہ یہ لوکی مقعد (پیچھے کے راستے) سے ڈالی گئی تھی، اس لیے شرمگاہ کی نس بھی پھٹ گئی تھی۔ مریض کی حالت تشویشناک ہے، فی الحال مریض کی دماغی حالت بھی ٹھیک نہیں ہے۔ علاج کے بعد ہی پتہ چل پائے گا کہ اس نے لوکی کو خود ڈالا تھا یا کسی اور نے اس کے ساتھ زبردستی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

کامیاب سرجری کے بعد خاتون کے جسم سے پندرہ کلو گرام وزنی ٹیومر نکالا گیا

آسٹریلیا کے زیر قیادت محققین کو ذیابیطس کے پرانے زخموں کے علاج میں کامیابی ملی

Last Updated : Jul 21, 2024, 1:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.