ETV Bharat / state

حج کے دوران خدمت کے نام پر ممبرا میں 300 لوگوں سے ٹھگی، پولیس تھانے میں تحریری شکایت - Fraud in name of Haj - FRAUD IN NAME OF HAJ

Cheating of 300 people in Mumbra Mumbai: حج 2024 کے دوران خدمت کے نام پر ممبرا میں 300 لوگوں سے ٹھگی کی گئی ہے، اس سلسلہ میں پولیس تھانے میں تحریری شکایت رج کی گئی ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

Cheating of 300 people in Mumbra in the name of service during Haj, written complaint in police station
حج کے دوران خدمت کے نام پر ممبرا میں 300 لوگوں سے ٹھگی، پولیس تھانے میں تحریری شکایت (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 26, 2024, 5:22 PM IST

ممبئی: ممبئی سے متصل ممبرا علاقے میں 300 افراد کے ساتھ حج کے دوران خدمت کے نام پر دھوکہ دہی کی گئی ہے۔ ممبرا پولیس تھانے میں اس دھوکہ دہی کو لےکر شکایت درج کی گئی ہے۔ ممبرا پولیس تھانے کے سینئر پی انل شندے نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس دھوکہ دہائی کی شکایت تحریری طور پر اُنہیں موصول ہوئی ہے۔ ابھی اس معاملے میں ہم جانچ کر رہے ہیں۔ جانچ کے بعد اس معاملے میں کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

قربانی کے نام پر مولانا کے ساتھ دھوکہ دہی، 14 حصوں پر 56 ہزار روپئے کا فراڈ - Fraud in name of sacrifice

دراصل حج کے دوران لاکھوں افراد حج ادا کرنے کے لیے سعودی عرب جاتے ہیں۔ ایسے موقع پر ان کی خدمت کے لیے یہ کام سعودی ایجنسیوں کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ اس بات کو بنیاد بنا کر بھارت میں ایسے لوگ سرگرم ہیں جو خدمت کرنے کے نام پر دھوکہ کرتے ہیں۔ اسی طرح ممبرا علاقے میں 300 افراد کے ساتھ دھوکہ دہی کی گئی۔ ان افراد سے بنگلور کے ایک ایجنٹ نے 65000 روپیے فی شخص کے حساب سے وصولا۔ ایجنٹ نے یہ کہا کہ خدمت کے لیے جانے والے وہاں مقام مقدسہ کی زیارت اور حج کر سکتے ہیں۔ بیشتر افراد نے اسی لالچ میں آکر 65000 روپیے ادا کیے کیونکہ حج کے اخراجات زیادہ ہیں اور ممبرا سے 300 افراد سے یہ رقم ایجنٹ نے وصولی ہے جو اب رفو چکر ہوگیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ دھوکہ دہی کے شکار صرف ممبرا سے ہی نہیں بلکہ ریاست کے الگ الگ خطوں سے 968 افراد اس دھوکہ دہی کے شکار ہوئے۔ سینیئر پولیس انسپکٹر انل شندے نے کہا کہ متاثرین ممبرا تھانے آئے تھے۔ ہم نے ان کی بات چیت سنی۔ اُنہوں نے تحریری شکایت پولیس تھانے میں دی ہے۔ ہم اب اس شکایت پر ایجنٹ اور وہ سارے لوگ جو اس طرح سے رقم لےکر خدمت کے نام پر سعودی عرب میں حج کا لالچ دےکر جنہوں نے رقم حاصل کی ہے۔ ہم اُن سب سے پوچھ گچھ کریں گے اور ضرورت پڑنے پر ایف آئی آر درج کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.