ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں چیری ٹیبل اسپتال کا افتتاح

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 14, 2024, 2:05 PM IST

Hospital Inauguration in Aurangabad: اورنگ آباد کے روشن گیٹ علاقے میں آئی پی ایس آفیسر قیصر خالد کے ہاتھوں آئی آر سی کے ہسپتال کا افتتاح عمل میں آیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قیصر خالد نے ای آر سی کی سماجی و فلاحی خدمات کو سراہا۔

آئی پی ایس آفسر قیصر خالد نے اورنگ آباد میں چیری ٹیبل اسپتال کا افتتاح کیا

اورنگ آباد: اسلامک ریسرچ سینٹر ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ (IRC) طویل عرصہ سے شہر میں خاص طور سے پسماندہ علاقوں میں سماجی و فلاحی کام کرتی آئی ہے۔ اورنگ آباد شہر میں ای آر سی نے اپنے دسویں میڈیکل سیٹ آپ کا آغاز روشن گیٹ کے علاقے میں کیا۔ اس موقعے پر آئی آر سی بانی وصدر ایڈووکیٹ فیض سید نے کہا کہ یہ ایک چیریٹیبل ہسپتال ہے اور یہاں ایک سے زیادہ سرجری جیسے ہرنیا، اپنڈکس، پائلس، پیٹ، سینے وغیرہ سے متعلق جنرل سرجریز کے علاوہ ایکس رے، ای سی جی، پیتھولوجیکل سروسز وغیرہ کی خدمات بھی مہیا ہوں گی۔ یہ ہاسپٹل چیریٹیبل بنیادوں پر ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اس کے خصوصی فیچر ڈاکٹر کنسلٹنگ فیس مکمل طور پر مفت رہے گی۔

ممبئی سے تشریف لائے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس، مہاراشٹر قیصر خالد نے گلیکسی ملٹی اسپیشلٹی اسپتال کا افتتاح کیا۔ ایڈیشنل ڈی جی پی قیصر خالد نے ای آر سی کی سماجی و فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جو لوگ مہندی کے پتوں کو کچلتے ہیں، ان کے ہاتھ خود بخو د سرخ ہو جاتے ہیں، اسی طرح جو لوگ ایمانداری اور لگن سے کام کرتے ہیں، ان کے کام مثال بن کر خود بخود جھلکتے ہیں۔ اس کی سب سے بہترین مثال آئی آر سی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میرٹھ کے مدرسہ امداد الاسلام میں سالانہ دستار بندی تقریب کا اہتمام

قیصر خالد نے آئی آر سی کے ہیڈ آفس وزٹ کر کے اور اس کے تحت شروع کیے گئے، کمیونٹی سینٹر اور مختلف علاقوں میں قائم کردہ، دیگر چیریٹیبل کلنکس کا بھی جائزہ لیا اور مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ آئی آر سی پسماندہ علاقوں میں بلا تفریق ذات پات، رنگ ونسل وغیرہ کے باقاعدہ سرگرمیاں انجام دے رہی ہے۔ یہی اصل خدمت ہے۔ یہ حسن اقدام ہے کہ IRC ایسے لوگوں کی حمایت کر رہا ہے۔ انہوں نے سبھی سے گذارش کی کہ آئی آرسی کے شروع کیے گئے اس مشن میں سبھی کو تعاون کرنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.