لکھنو: لوک سبھا انتخابات کہ پانچویں مرحلے کی اج اشتہاری مہم ختم ہو گئی اس دوران اودھ کے متعدد نشستوں پر 20 تاریخ کو پولنگ ہوگی بی جے پی اقلیتی مورچہ کے عہدے داران لکھنو کے معروف دینی ادارہ مدرسہ دارالعلوم وارثیہ میں بی جے پی کے امیدوار راجناتھ سنگھ کے لیے ایک پروگرام کیا۔ اس موقع پر حج کمیٹی آف انڈیا کے چیئرمین اے پی عبداللہ کٹی و سابق رکن پارلیمان صابر علی سمیت متعدد سیاسی رہنما نے اپنے خیالات کا اظہار کیا حج کمیٹی اف انڈیا کے چیئرمین اور بی جے پی کے قومی نائب صدر اے پی عبداللہ کٹی نے وارثیہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے خلاف ایک غلط پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ وہ اقلیتوں کے خلاف ہیں بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ بی جے پی اقلیتوں کے حق میں کام کر رہی ہے ایک ہاتھ میں قران اور ایک ہاتھ میں لیپ ٹاپ دینے کی مہم میں ہے سابق رکن پارلیمان صابر علی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے پسماندہ مسلمانوں کے مسائل کو ہم نے اٹھایا تھا اور وزیراعظم کو مشورہ دیا تھا کہ پسماندہ مسلمانوں کے حقوق کی بازیابی کے لیے اواز بلند کی جائے وزیراعظم نے مدھیہ پردیش کے ایک ریلی سے خطاب بھی کیا اور پسماندہ مسلمانوں کی اواز بلند کی۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں اعلی ذات کے افرادوں کی نمائندگی تو رہی ہے لیکن حاشیے پر رہنے والے مسلمان ہمیشہ حاشیے پر رہے ہیں اور ان کا استحصال کیا گیا ہے بی جے پی ان کے حقوق کی لڑائی لڑ رہی ہے اور جس طریقے سے گزشتہ 10 برسوں میں وزیراعظم مودی نے کام کیا ہے اس کی وجہ سے موجودہ انتخابات میں بڑی تعداد میں مسلمان بی جے پی کو ووٹ کرنے جا رہے ہیں وہیں بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر کنور باسط علی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے جو اسکیم چلائی ہے اس میں کسی قسم کا کوئی امتیاز نہیں گیا ہے چاہے وہ گیس سلنڈر کا یا اجولا یوجنا ہو یا جھٹ پٹ یوجنا ہو (جس کے ذریعے بجلی کنکشن لگائی جاتی ہے )یا پردھان منتری اواس یوجنا ہو سبھی لوگوں کو یکساں فائدہ پہنچایا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں میں بی جے پی کے تعلق سے پھیلی غلط فہمیاں دور ہو رہی ہیں اج ہم مدرسے میں طلبہ سے بات چیت کرنے ائے تھے اور بی جے پی کے تعلق سے غلط فہمیوں کا ازالہ بھی کرنے ائے تھے تاکہ غلط پروپیگنڈا کا خاتمہ ہو سکے۔ اس موقع پر دارالعلوم وارثیہ کے مینیجر شریف الحسن پرنسپل ظہیر عباس سمیت مدرسے کا دیگر عملہ و طلبہ موجود رہے ساتھ میں بی جے پی ریاستی دفتر کے سکریٹری اسرار احمد مولانا شمس تبریز قاضی شہر مفتی ابو العرفان کے لڑکے فیضان فرنگی محل سمیت کئی افراد موجود رہے۔
حج کمیٹی آف انڈیا کے چئیرمین بی جے پی کا پرچار کرنے دارالعلوم وارثیہ پہونچے - Chairman of Hajj Committee of India - CHAIRMAN OF HAJJ COMMITTEE OF INDIA
Chairman of Hajj Committee of India reached Darul Uloom Warisia حج کمیٹی آف انڈیا کے چیئرمین اے پی عبداللہ کٹی نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے خلاف ایک غلط پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ وہ اقلیتوں کے خلاف ہیں بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ بی جے پی اقلیتوں کے حق میں کام کر رہی ہے۔ وہ بی جے پی کےلئے انتخابی مہم چلارہے ہیں۔
Published : May 19, 2024, 4:43 PM IST
|Updated : May 19, 2024, 6:03 PM IST