اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آبادمیں واقع اسمان فاؤنڈیشن اور بیت الیتیم کے اشتراک سے ایک ماہ کا مفت موبائل ریپیئرنگ کورس شروع کیا گیا جس میں 18 تا 40 برس کی خواتین اور دوشیزاؤں کو خصوصی تربیت دی گئی تھی ۔پہلے بیچ کے اختتام پر موبائل ریپیئرنگ کورس مکمل کرنے والی خواتین کے درمیان سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے۔
بیت الیتیم کے عالمگیر ہال میں منعقدہ تقریب تقسیم سرٹیفیکٹ کے موقع پر معزز مہمانان موجود تھے ۔مہمانان نے موبائل ریپرئنگ کورس مکمل کرنے والی خواتین کو سرٹیفیکیٹ سے نوازا۔ان کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کیے ۔ خواتین کو موبائل ریپیرنگ کی ٹریننگ دینے والے بلال سر کا کہنا ہے کہ انہوں نے 30 لڑکیوں کو موبائل ریپیرنگ کا کورس مکمل کروایا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان کا خیال تھاکہ خواتین تکنیکی طور پر کمزور ہوتی ہیں اور انہیں موبائل جیسے کورس سیکھنے میں کافی مشکلات ہوں گی لیکن اورنگ آبادکی خواتین نے اس خیال کو غلط ثابت کر دکھایا ہے۔ خواتین نے ایک مہینے کے اندر ہی بیسک موبائل ریپیئرنگ کا کورس سیکھا۔خواتین اب بیسک طور پر کوئی بھی بند موبائل کو ریپیئر کر کے اسے دوبارہ کام میں لاسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اردو زبان کے فروغ کے لیے ممبئی کی ایک تنظیم اردو کارواں
بلال سر کا کہنا ہے کہ فلاحی اداروں کی جانب سے مستقبل میں مزید گھریلو خواتین کو موبائل ریپئرنگ کا کورس مکمل کرانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ خواتین اپنے پیروں پر کھڑی ہو سکے۔