ETV Bharat / state

وزیراعظم نریندر مودی کا فیصلہ این ڈی اے کو قابل قبول ہوگا، مانجھی - Jitan Ram Manjhi Reaction

مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی نے کہاکہ یوسی سی کے معاملے پر کسی ایک رہنما کے بیان سے این ڈی اے اتحاد پر اثر نہیں پڑے گا۔ این ڈی اے اتحاد مضبوط اور متحد ہے۔ پانچ برسوں تک این ڈی اے کی حکومت چلے گی۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 14, 2024, 3:42 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی کا فیصلہ این ڈی اے کو قابل قبول ہوگا
وزیراعظم نریندر مودی کا فیصلہ این ڈی اے کو قابل قبول ہوگا (etv bharat)

گیا: مرکزی وزیر بننے کے بعد آج جیتن رام مانجھی اپنے آبائی وطن ضلع گیا پہنچے جہاں حامیوں اور رہنماؤں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ مانجھی اس بار این ڈی اے میں رہتے ہوئے گیا پارلیمانی حلقہ سے جیت درج کی ہے۔ انہیں مودی کابینہ میں مائیکرو اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز 'ایم ایس ایم ای' کی وزارت دی گئی ہے۔

انہوں نے آر ایس ایس کے رہنماء اندریش کمار کا بیان 'بی جے پی اپنی انا کی وجہ سے ہاری ہے' کے سوال پر کہا کہ یہ تو کہیں گے۔ لیکن ہار کہاں ہوئی ہے؟ بی جے پی میں انا کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، اگر ہوتی تو 240 سے زیادہ نشست نہیں ملتی۔ این ڈی اے کی حکومت بنی ہے ۔ اپوزیشن نے عوام کو گمراہ کیا۔ اس وجہ سے کچھ سیٹ کم ہوئی ہے لیکن یہ واضح اکثریت این ڈی اے کے لیے ہے۔ مودی کی پہلی اور دوسری حکومت میں جو کام ادھورہ رہ گیا تھا اسے پورا کیا جائے گا۔ کون کیا کہتا ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔

وزیر اعظم نے کیا ہے اعتماد:

مانجھی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان پر اعتماد کیا ہے۔غریبوں مزدوروں اور متوسط طبقے کی معاشی استحکام اور ترقی کے لیے 'ایم ایس ایم ای ' کی وزارت کی ذمے داری سونپی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہمیں نہیں لگ رہا تھا کہ انہیں بڑا اور اہم محکمہ ملے گا لیکن جب وزیراعظم نے اس محکمہ کو ہمارے ذمے دیا تو انہوںنے مجھ سے کہا کہ 'مانجھی جی' میں نے اپنے ویژن کا محکمہ آپ کو دیا ہے۔

یو سی سی پر مانجھی کا نظریہ
یو سی سی کے حوالے سے مانجھی نے کہا کہ کوئی بھی پارٹی کا رہنما اگر کچھ بولتا ہے تو ان کی باتوں کا اتحاد پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔ کیونکہ جے ڈی یو اور ٹی ڈی پی کی اعلی قیادت نریندر مودی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ہم سب ساتھ رہیں گے۔ اس لیے کسی بھی رہنما کے بیان بازی کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

انڈیا اتحاد کی نہیں بنے گی حکومت

جیتن رام مانجھی نے انڈیا اتحاد پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف امید میں رہیں۔ این ڈی اے کی حکومت آئندہ پانچ سالوں تک بہتر ڈھنگ سےچلے گی۔ ساتھ ہی وزیراعظم نریندر مودی کا جو ویژن ہے۔ اس ویژن کو این ڈی اے میں شامل سبھی اتحادی پارٹی بہتر ڈھنگ سے انجام دیں گی۔ انڈیا اتحاد کی حکومت نہیں بنے گی، ہم سب مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ ملک کو آگے بڑھانا ہے۔ انڈیا اتحاد نے آئین کو بدلنے کا خوف دکھا کر کچھ سیٹیں حاصل کی ہیں لیکن حقیقت ہے کہ آئین کو کوئی بدل نہیں سکتا ہے ۔

لالو راج لوگوں کے لیے تھا مرض
مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی نے بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ(تیجسوی یادو) کو بہار کے نظم و نسق اور این ڈی اے پر بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔بہار میں لااینڈ آرڈر خراب ہے۔ کیونکہ جب ان کے والد لالو پرساد یادو بہار میں حکومت میں تھے تو یہاں کا کیا حشر تھا۔ اس سے سبھی واقف ہیں۔ اس وقت تو مجرموں پر کاروائی بھی ہو رہی ہے لیکن اس وقت وزیراعلی ہاؤس سے بارگیننگ ہوتی تھی۔

یہ بھی پرھیں:جب نتیش کمار نے مودی سے کہا، 'حلف لینے کا انتظار کیوں؟

مانجھی نےاس دوران اپنی جیت پر اہل گیا کا شکریہ بھی ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ یہ تو پہلے ہی ہوجانا چاہئے تھا، 1995 سے کئی بار پارلیمنٹ کے انتخاب میں کھڑے ہوئے لیکن عوام نے اعتماد نہیں کیا۔ گیا کو ہم نے یہ اعزاز بخشا کہ گیا سے پہلی بار ہم ہی وزیراعلی بنے۔ پہلی بار ہم ہی گیا ایم پی کے طور پر مرکزی وزیر بنے ہیں۔ گیا میں ترقیاتی کاموں کو انجام دیں گے اور ہم نے تو اپنا ارادہ اور منصوبہ انتخابی تشہیر کے دوران ہی وزیراعظم نریندر مودی کے سامنے اظہار کردیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.