ETV Bharat / state

مقتول اورنگزیب سمیت 7 نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج - Case registered against Aurangzeb - CASE REGISTERED AGAINST AURANGZEB

علیگڑھ 18 جون کی دیر رات ماب لنچنگ میں مارے گئے اورنگزیب سمیت سات نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف دفعہ 395, 354 کے تحت علی گڑھ گاندھی پارک تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 30, 2024, 3:34 PM IST

علیگڑھ : ضلع علیگڑھ تھانہ گاندھی پارک کے علاقے مامو بھانجے میں 18 جون کی دیر رات محمد فرید عرف اورنگزیب کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا تھا جس کو انصاف دلانے کے لئے جہاں ایک جانب روز اول سے ہی سیاسی اور سماجی تنظیمیں علیگڑھ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور صدر جمہوریہ کو میمورنڈم دے کر فرار پانچ نامزد ملزموں کو گرفتار کرکے جلد سے جلد کڑی کروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں وہیں دوسری جانب آج مقتول اورنگزیب سمیت سات نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف دفعہ 395, 354 کے تحت علی گڑھ گاندھی پارک تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقتول اورنگزیب سمیت 7 نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج (ETV Bharat)

تاجر کی اہلیہ کی شکایت پر تمام افراد کے خلاف ڈکیتی اور چھیڑ چھاڑ کا مقدمہ درج کر کیا گیا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے لیڈروں نے علیگڑھ انتظامیہ پر حکومت کے دباؤ میں کاروائی کرنے کا الزام عائد کئے تھے۔ واضح رہے 18 جون کو اورنگزیب کی ماب لنچنگ کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے دس نامزد اور دس سے گیارہ نامعلوم افراد کے خلاف دفعہ 302, 341, 147, 148, 149, 34 کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھا۔ ملزموں کی گرفتاری کے بعد ان کی حمایت میں ریلوے روڈ پر لوگوں نے دھرنا لگا کر احتجاج کیا تھا جس میں بی جے پی رکن اسمبلی مکتا سنجیو راجہ بھی شامل ہوئی تھی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.