ETV Bharat / state

نریندر پور اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو گرفتار کرنے کی ہدایت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 30, 2024, 11:39 AM IST

Narendrapur School Incident کلکتہ ہائی کورٹ نے نریندر پور اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو پیر کی رات تک گرفتار کر نے کی ہدایت دی ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ کےجسٹس بسواجیت باسو نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہیڈ ماسٹر اسکول میں داخل نہیں ہوسکتے۔ پولیس ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کرے۔

نریندر پور اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو گرفتار کرنے کی ہدایت
نریندر پور اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو گرفتار کرنے کی ہدایت

کولکاتا:جنوبی24 پرگنہ کے نریندر پور واقعہ میں اساتذہ نے ہیڈ ماسٹر کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ نریندر پور پولیس اسٹیشن کے آئی سی متعلقہ کیس کی سماعت میں گزشتہ روز ہائی کورٹ میں موجود تھے۔ جسٹس باسو نے انہیں ہیڈ ٹیچر سمیت گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ان کا نام ایف آئی آر میں درج ہے۔ متاثرہ اساتذہ کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔چوں کہ اگلے چند دنوں میں مدھیامک امتحان ہونے والے ہیں۔ اس لئے ہائی کورٹ نے کہا کہ مدھیامک امتحان قریب ہے۔ ہائی کورٹ نے سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ سے کہا ہے کہ وہ اس کے لیے سینٹر انچارج کا تقرر کرے۔

نریندر پور کے بلرام پور منماتھاناتھ ودیامندر میں ایک ٹیچر پر ایک طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اس درمیان چند افراد نے اسکول کے اساتذہ پر حملہ کردیا۔اس کے بعد اساتذہ نے ہفتہ کی رات نریندر پور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔اساتذہ نے اسکول کے ہیڈ ماسٹر سید امتیاز احمد، پنچایت ممبر آلوک ناڈو، پنچایت ممبر اور ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر اکبر علی خان اور اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے رکن معین الرحمٰن کے خلاف الزامات لگائے تھے۔ بروئی پور پولیس ضلع کے سپرنٹنڈنٹ پالاش چندر ڈھلی نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے اور دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد کو اتوار کو بروئی پور سب ڈویژنل عدالت میں پیش کیا گیا اور انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ہیڈ ماسٹر سید امتیاز احمد اور بعض اساتذہ کے درمیان تعلقات اچھے نہیں تھے۔ تمام ساتھی اساتذہ کافی عرصے سے ہیڈ ماسٹر پر کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اس وجہ سے ہیڈ ماسٹر نے اسکول کے کچھ اساتذہ کو ہٹانے کی درخواست کے ساتھ اعلیٰ افسران سے رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے اساتذہ کے تبادلے کیلئے بھی درخواست دی ہے۔اساتذہ کے ایک گروپ نے ہیڈ ماسٹر کے خلاف بدعنوانی کے الزامات سے متعلق دستاویز پیش کئے۔چند روز قبل سکول کے ایک ٹیچر پر ایک لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایاگیا تھا۔ اساتذہ کے ایک گروپ نے دعویٰ کیا کہ ہیڈ ٹیچر کے خلاف شکایت کی وجہ سے ٹیچرکو جنسی ہراسانی کےجھوٹے کیس میں پھنسایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا آزاد لائبریری میں مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کیلئے فری کوچنگ سینٹر کا آغاز

ایک اور استاد کو مبینہ طور پر جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا۔ اساتذہ کا الزام ہے کہ ہیڈ ماسٹر کے اشارے پر ہی اساتذہ پر گاؤں والوں نے حملہ کیا اور بری طرح زدوکوب کیا۔ ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو فون چھین کر توڑ دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.