عدالتی احکامات کے باوجود غیر قانونی تعمیرات جاری رکھنے پر دوہرا جرمانہ عائد - Illegal Construction In Kolkata
illegal construction in kolkata کلکتہ ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود غیر قانونی تعمیرات جاری رکھنے پر دوہرا جرمانہ عائد کیا ہے۔ بدھ کو جسٹس امریتا سنہا نے مدعی کو دو دن میں جرمانے کے طور پر دو لاکھ روپے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
Published : Mar 20, 2024, 8:19 PM IST
کولکاتا:کلکتہ میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 106 میں ایک شخص نے مکان بنانے کے لیے درخواست دی تھی۔ کارپوریشن نے درخواست منظور نہیں کی۔ اس شخص نے ہائی کورٹ میں کیس دائر کیا۔ جسٹس سنہا نے کہا کہ میونسپلٹی نے تعمیر جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی۔ الزام ہے کہ اس کے بعد مدعی نے بغیر اجازت تعمیراتی کام جاری رکھا۔ عدالت نے کارپوریشن کا فیصلہ برقرار رکھا۔ عدالت نے 12 مارچ کو مدعی کو ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ جسٹس امریتا سنہا نے کہا کہ جرمانہ سات دنوں کے اندر میونسپل کمشنر کو ادا کیا جائے۔ وہ اس رقم کو ہائی کورٹ کے احاطے کو ہریالی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
بدھ کو کارپوریشن نے مدعی کے خلاف کہا کہ اس نے جرمانہ جمع نہیں کرایا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل نے یک رکنی بنچ کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے ڈویژن بنچ کا رخ کیا تھا۔ مقدمہ وہیں زیر التوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غیر قانونی عمارت کے ڈھانچے کو گرانے میں تاخیر پر عدالت برہم
جسٹس سنہا کی آبزرویشن، ڈویژن بنچ نے اب تک سنگل بنچ کے احکامات میں مدا خلت نہیں کی ہے۔ نتیجہ یہ نکلا کہ اس شخص نے عدالت کا حکم نہ مان کر غلط کام کیا۔ اس کے بعد بھی عدالت آنکھیں بند نہیں کر سکتی۔ اسے 22 مارچ تک مزید ایک لاکھ جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ اس حکم پر عمل درآمد نہیں ہونے کی صورت میں جرمانے کی رقم بڑھ جائے گی۔
یواین آئی