ETV Bharat / state

سڑک بنانے کے خلاف احتجاج کر رہی خواتین کو بدمعاشوں نے زندہ گاڑ دیا، مدھیہ پردیش کے ریوا میں دل دہلا دینے والا واقعہ - ATTEMPT TO BURY WOMEN ALIVE REWA - ATTEMPT TO BURY WOMEN ALIVE REWA

مدھیہ پردیش کے ریوا میں متنازع زمین پر سڑک بنانے کی مخالفت کرنے پر شہ زوروں نے ڈمپر سے ریت ڈال کر دو خواتین کو زندہ گاڑ دیا۔ یہ سنسنی خیز واقعہ ضلع ریوا میں پیش آیا۔

ریوا میں خواتین کو زندہ گاڑنے کی کوشش
ریوا میں خواتین کو زندہ گاڑنے کی کوشش (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 21, 2024, 9:49 AM IST

Updated : Jul 21, 2024, 10:49 AM IST

ریوا میں خواتین کو زندہ گاڑنے کی کوشش (ETV Bharat)

ریوا: مدھیہ پردیش کے ریوا ضلع کے منگاواں تھانہ حلقے میں زمین کے تنازع کے دوران پیش آنے والے ایک سنسنی خیز واقعہ کا ویڈیو منظر عام پر آیا ہے جسے دیکھ کر آپ کا دل دہل جائے گا۔ دل دہلا دینے والا یہ ویڈیو منگاواں کے ہینوتا گاؤں کا ہے۔ واقعہ یہ ہے کہ یہاں رہنے والی دو خواتین گاؤں میں بننے والی سڑک کے خلاف احتجاج کرنے لگی، جس پر وہاں ریت سے لدی ایک ڈمپر سے ان دونوں پر ریت ڈال دی گئی۔ واقعے میں ایک خاتون مکمل طور پر مٹی اور ریت کے اندر دب گئیں جب کہ دوسری خاتون کا آدھا بدن ریت کے اندر دب گیا۔ واقعے کے بعد وہاں کہرام مچ گیا جس کے بعد علاقے کے لوگوں نے باتھ ریت اور مٹی ہٹا کر دونوں خواتین کو باہر نکالا۔

ریوا میں دل دہلا دینے والا واقعہ

یہ دل دہلا دینے والا واقعہ منگاواں تھانہ علاقے کے گنگیو چوکی کے تحت آنے والے ہینوٹا گاؤں میں پیش آیا۔ یہاں لیز پر دی گئی زمین پر شہ زوروں کی طرف سے سڑک کی تعمیر کے لیے زبردستی ریت اور مٹی ڈالی جا رہی تھی۔ اس دوران ممتا پانڈے اور آشا پانڈے نام کی دو خواتین نے سڑک کی تعمیر کے خلاف احتجاج کیا اور سڑک بنانے کی جگہ پر پر کھڑی ہو گئیں۔ وہاں موجود شہ زوروں نے ان کی ایک نہ سنی اور سڑک پر ڈالنے کے لیے لائی گئی مٹی اور ریت کو ڈمپر سے احتجاج کرنے والی خواتین پر گرا دیا۔ شہ زوروں نے سڑک کی مخالفت کر رہی خواتین کو زندہ دفن کرنے کی کوشش کی۔

واقعے میں ایک خاتون مکمل طور پر مٹی اور ریت میں دب گئی جب کہ اس کا آدھا جسم مٹی میں دب گیا۔ خواتین کو زندہ گاڑے جانے کے بعد علاقے میں ہنگامہ مچ گیا۔ واقعے کے بعد آس پاس موجود لوگ بھاگتے ہوئے خواتین کو نکالنے پہنچے اور کافی کوشش کے بعد مٹی میں دبی خواتین کو باہر نکالا۔

بتایا گیا کہ مٹی میں دبنے کے بعد دونوں خواتین بے ہوش ہوگئیں، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا۔ اس واقعے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جو دل دہلا دینے والا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس واقعے میں ایک درجن سے زائد شہ زور ملوث تھے۔ متاثرہ خواتین کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ غنڈے ان کی لیز پر دی گئی زمین پر سڑک بنانے کے لیے زبردستی پودے لگا رہے تھے جس کا خسرہ نمبر 257 ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس موقع پر متاثرہ ممتا پانڈے اور آشا پانڈے کے علاوہ چھوٹے بچے بھی موجود تھے۔ گاؤں کے ہی ایک پانڈے خاندان کے ایک درجن سے زیادہ شہ زوروں موقعے پر موجود تھے۔ خواتین نے جب لیز پر دی گئی زمین پر مٹی ڈالنے سے روکا تو انہوں نے ان پر مٹی اور ریت ڈال کر انہیں زندہ گاڑنے کی کوشش کی۔

اچھی بات یہ تھی کہ مقامی لوگوں نے وقت پر پہنچ کر خواتین کو بچا لیا، ورنہ ان کی موت بھی ہو سکتی تھی۔ ایڈیشنل ایس پی ویوک کمار لال نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ یہ ہینوٹا گاؤں کا معاملہ ہے۔ ایک سڑک کی تعمیر کا کام چل رہا تھا اور اس میں مٹی ڈالنے کا کام کیا جا رہا تھا کہ اطلاع ملی کہ دو خواتین سڑک کی تعمیر کے خلاف احتجاج کر رہی تھیں۔ سڑک پر ایک ڈمپر سے مٹی اور ریت اُلٹ گئی اور دو خواتین اس میں دب گئیں۔ اس کی جانکاری اکٹھی کی جا رہی ہے اور مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے، جو بھی ثبوت سامنے آئیں گے ان کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: نوجوان اور خاتون کی درخت سے باندھ کر پٹائی، ویڈیو وائرل

ڈی ایس پی ضیاالحق قتل سانحہ کی تحقیقات کے لئےسی بی آئی ٹیم پرتاپ گڑھ پہنچی

Last Updated : Jul 21, 2024, 10:49 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.