ETV Bharat / state

دہلی کے کبیر نگر میں عمارت منہدم، دو افراد ہلاک

author img

By ANI

Published : Mar 21, 2024, 9:00 AM IST

قومی دار الحکومت دہلی میں ایک دو منزلہ عمارت منہدم ہونے کا واقعہ پیش آیا جس میں دو افراد ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے۔

Building collapses in Delhi
Building collapses in Delhi

نئی دہلی: دہلی کے کبیر نگر میں جمعرات کو ایک دو منزلہ عمارت گر گئی۔ جس میں دو افراد کی موت اور ایک شخص شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔ حکام کے مطابق مقامی حکام کو تقریباً 02:16 بجے عمارت کے گرنے کے بارے میں کال موصول ہوئی۔ اہلکار نے بتایا کہ واقعے کے وقت عمارت کی پہلی منزل خالی تھی، جبکہ گراؤنڈ فلور کو جینز کٹنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

اہلکار نے بتایا کہ تین مزدور ملبے تلے دب گئے ہیں۔ ملبے کے نیچے دبے تینوں مزدوروں کو امدادی ٹیموں نے فورا ہی ہاسپٹل پہنچایا تاہم اس کے باوجود جی ٹی بی ہسپتال پہنچنے پر دو کارکنوں کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت 30 سالہ ارشد اور 20 سالہ توحید کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے میں تیسرا مزدور 22 سالہ ریحان شدید زخمی ہوگیا۔ نارتھ ایسٹ کے ڈی سی پی جوئے ٹرکی نے بتایا کہ وہ فی الحال جی ٹی بی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

ایک مقامی شخص نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اچانک اطلاع ملی کہ ایک عمارت گرگئی۔ اطلاع ملتے ہی ہم لوگ مقام حادثے پر پہنچے اور ملبے سے پہلے ایک شخص کو نکالا جس کے سر پر شدید زخمی آئے تھے۔ اس کے بعد مزید دو افراد کو ملبے سے نکالا گیا اور انہیں فورا ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کولکاتہ میں عمارت منہدم ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد نو ہوگئی

عمارت کے مالک کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کی تلاش کے لیے فی الحال کوششیں جاری ہیں۔ اہلکار نے بتایا کہ اس معاملے میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

(اے این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.