ETV Bharat / state

پانچ منزلہ عمارت بستی پر گرگئی، دو افراد ہلاک، متعدد زخمی - kolkata

Building collapses in Kolkata: کولکاتا کے مشہور مسلم اکثریتی علاقہ گارڈن ریچ میں زیر تعمیر پانچ منزلہ عمارت کے اچانک منہدم ہو گئی۔ اس واقعے میں دو افراد کی موت ہوگئی جب کہ دیگر افراد کے ملبے میں دبے ہونے کی اطلاع ہے۔ وزیراعلیٰ نے جائے وقوع کا دورہ کیا۔ انہوں نے زیر تعمیر عمارت کو غیر قانونی قرار دیا۔

پانچ منزلہ عمارت بستی پر گرگئی،دو افراد ہلاک،متعدد زخمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 18, 2024, 11:53 AM IST

پانچ منزلہ عمارت بستی پر گرگئی،دو افراد ہلاک،متعدد زخمی

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے قریب مسلم اکثریتی علاقہ گارڈن ریچ کے 134 نمبر وارڈ میں واقع ایک پانچ منزلہ عمارت بستی پر گر پڑی۔ نصف درجن جھونپڑیاں اس کی زد میں آ گئی ہیں۔ اس واقعے میں دو لوگوں کی موت ہوئی ہے جب کہ دیگر افراد ملبے میں دب گئے ہیں۔ اب تک دس افراد کو بچا لیا گیا ہے، امدادی کام جاری ہے۔ زخمیوں کو ایس ایس کے ایم ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اس واقعے کی اطلاع پا کر وزیراعلیٰ ممتابنرجی جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ یہ عمارت غیر قانونی تھی۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ متعلقہ حکمہ کو اس کی جانچ کی ہدایت دی گئی ہے۔ دوسری طرف کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر فرہاد حکیم نے کہا کہ میں اور وزیر دمکل سجیت بوس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پینچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ممتا بنرجی کو علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا، تمام رہنماؤں نے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے وزیر اعلیٰ سے بات کی ہے۔ مرنے والوں کے رشتہ داروں کو پانچ پانچ لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ وزیتر سجیت بوس، کولکاتا کے پولیس کمشنر ونیت کمار گوئل نے جائے واقوع کا دورہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.