ETV Bharat / state

سابق وزیر اعلیٰ یدی یورپا ہو سکتے ہیں گرفتار، پیشگی ضمانت کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع - POCSO Case Against BS Yediyurappa

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ یدی یورپا مبینہ پوکسو معاملے میں گرفتاری سے بچنے کی خاطر پیشگی ضمانت کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ یدی یورپا نے پیشگی ضمانت کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا
سابق وزیراعلیٰ یدی یورپا نے پیشگی ضمانت کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ((ANI))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 13, 2024, 2:12 PM IST

بنگلورو: کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا پوکسو ایکٹ کے تحت درج کیس میں گرفتاری سے خوفزدہ ہیں۔ اسی کے تحت انہوں نے پیشگی ضمانت کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے اور جمعرات کو پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کی۔ فی الحال ان کی عرضی پر سماعت ہونی ہے۔

غور طلب ہے کہ رواں سال 14 مارچ کو ایک خاتون نے ان کے خلاف بنگلورو کے سداشیو نگر پولیس اسٹیشن میں نابالغ بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کی شکایت درج کرائی تھی۔ خاتون کا الزام ہے کہ فروری 2024 میں ان کی بیٹی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی۔

شکایت کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے پورے معاملے کو سی آئی ڈی کے حوالے کردیا ہے۔ سی آئی ڈی پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ حال ہی میں سی آئی ڈی نے یدی یورپا کو نوٹس جاری کیا تھا اور انہیں سماعت میں حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی۔ اس دوران شکایت درج کرانے والی خاتون کی موت ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ہاسن جنسی استحصال معاملہ: ایم پی پرجول کی وطن واپسی، ایس آئی ٹی نے ہوائی اڈے سے گرفتار کیا

اس سے قبل بدھ کو سابق وزیر اعلیٰ یدی یورپا نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں پوکسو کیس کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عرضی گزار کے مطابق کرناٹک پولس حکام نے مقدمہ درج کرنے کے دو ماہ بعد بھی تحقیقات کو آگے نہیں بڑھایا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا اور نہ ہی 41 (اے) کا نوٹس دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.