ETV Bharat / state

بی ایس یدی یورپا کی مشکلات میں اضافہ! پوسکو معاملے میں سابق وزیر اعلی کے خلاف چارج شیٹ داخل - Former CM POCSO Case - FORMER CM POCSO CASE

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور بی جے پی کے سینئر لیڈر بی ایس یدی یورپا کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ نابالغ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے خصوصی عدالت میں پوسکو کے تحت چارج شیٹ داخل کی ہے۔

بی ایس یدی یورپا کی مشکلات میں اضافہ
بی ایس یدی یورپا کی مشکلات میں اضافہ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 28, 2024, 9:16 AM IST

بنگلورو: کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر بی ایس یدی یورپا کے خلاف چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں چی آئی ڈی نے پوسکو کیسوں کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت میں جمعرات کو چارج شیٹ داخل کی۔ آپ کو یاد ہوگا کہ کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ کے خلاف 14 مارچ کو سداشیو نگر پولیس اسٹیشن میں پوسکو کیس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ حکام نے فاسٹ ٹریک کورٹ میں چارج شیٹ داخل کی ہے اور سابق وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا، ارون، ردریش اور ماریسوامی کو ملزم نامزد کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ چارج شیٹ تقریباً 750 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں 75 لوگوں کو گواہ بنایا گیا ہے۔

  • نابالغ کے ساتھ زیادتی کا معاملہ:

14 مارچ کو سداشیو نگر پولیس اسٹیشن میں متاثرہ لڑکی نے یدی یورپا کے خلاف چھیڑ چھاڑ کے مقدمہ درج کروایا تھا۔ جو 2 فروری کو اپنی ماں کے ساتھ بی ایس یدیورپا کے گھر گئی تھی۔ جہاں پر یہ چھیڑ چھاڑ کا معاملہ پیش آیا تھا۔ شکایت درج کروانے کے بعد یہ معاملہ سرخیوں میں آیا اور پھر یہ کیس سی آئی ڈی کے حوالے کر دیا گیا۔ 14 مارچ کو سی آئی ڈی نے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کو 12 اپریل کو ہونے والی سماعت میں شرکت کے لیے نوٹس جاری کیا تھا۔

یدی یورپا سی آئی ڈی کے سامنے پیش ہوئے:

12 اپریل کو یدیورپا نے کیس کی سماعت میں شرکت کی اور آواز کا نمونہ دیا۔ ادھر متاثرہ کی والدہ کی موت کے بعد اس کے رشتہ دار کی جانب سے ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر دی۔ ہائی کورٹ میں درخواست داخل کرنے کے بعد، سی آئی ڈی نے بی ایس یدی یورپا کو 12 جون کو نوٹس جاری کیا۔ اسی وقت، 12 جون کو، سی آئی ڈی کی طرف سے ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں ان کی غیر موجودگی کی وجہ سے گرفتاری کے وارنٹ کا مطالبہ کیا گیا تھا. بعد ازاں ہائی کورٹ نے سی آئی ڈی کو سابق وزیراعلیٰ کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت دی اور انہیں سماعت میں شرکت کی عرضی دی۔ جس کے بعد یدی یورپا سی آئی ڈی کے سامنے پیش ہوئے۔

جانئے کیا ہے پورا معاملہ:

مقدمہ نابالغ لڑکی کی ماں کی شکایت پر درج کیا گیا تھا۔ متاثرہ لڑکی کی ماں نے الزام لگایا تھا کہ یدی یورپا نے اس سال 2 فروری کو اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران ان کی بیٹی سے چھیڑ چھاڑ کی۔ تاہم یدی یورپا نے اپنے اوپر لگے الزامات کو مسترد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.