ETV Bharat / state

کاس گنج: بھائی نے نابالغ بہن کا ریپ کے بعد قتل کر دیا

Brother Rapes And Murders Sister: اترپردیش کے کاس گنج میں بھائی نے موبائل میں پورن دیکھنے کے بعد نابالغ بہن کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ انکشاف ہونے کے خوف سے اس نے اپنی بہن کا گلا دبا کر قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 7, 2024, 3:44 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

کاس گنج: اترپردیش کے ضلع کاس گنج میں رشتوں کو شرمسار کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ حقیقی بھائی نے رشتے کو داغ دار کرتے ہوئے نہ صرف اپنی نابالغ بہن کو زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ راز فاش ہونے کے خوف سے گلا دبا کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پیر کو پولیس نے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا۔معاملہ پٹیالی کوتوالی علاقہ کا ہے۔ تین فروری 2024 کو ایک 19 سالہ بھائی نے رات کو اپنی 17 سالہ بہن کو اس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ گھر میں سو رہی تھی۔ اس ڈر سے کہ کسی کو اس کا پتہ نہ چلے، اس نے اپنی بہن کا گلا دبا کر قتل کردیا۔ ملزم نے گرفتاری کے بعد پولیس سے پوچھ گچھ کے دوران اس بات کا انکشاف کیا۔

پٹیالی کوتوالی کے انچارج انسپکٹر گووند بلبھ شرما نے بتایا کہ اس پورے معاملے میں لڑکی کے چچا نے 4 فروری 2024 کو اپنے بھتیجے کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ تب سے پولیس ملزم کی تلاش میں مصروف تھی۔ آج پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ اس کے والد کا ایک سال قبل انتقال ہو گیا تھا۔ وہ گاؤں کے ایک اور گھر میں اپنی ماں اور بہن کے ساتھ رہتا ہے۔

مزید پڑھیں: کانپور: انتہائی شرمسار واقعہ، بیٹی کے ساتھ کئی ماہ تک جنسی زیادتی

نابالغ بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی معاملہ میں باپ مجرم قرار

گورکھپور: ایم بی بی ایس کی طالبہ کے ساتھ ایمس کے سینئر افسر کی جنسی زیادتی، تحقیقاتی ٹیم تشکیل

ملزم نے پولیس کو پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ اس کی والدہ تین فروری کو اپنے چچا کے ہاں گئی تھیں۔ وہ اور اس کی بہن گھر میں اکیلے تھیں۔ اس نے موبائل پر فحش ویڈیوز دیکھنے کے بعد بہن کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ اس ڈر سے کہ اس کی بہن کسی کو اس کی کرتوت کے بارے میں بتا نہ دے، اس نے اس کا گلا دبا کر قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم سے موبائل فون برآمد کر لیا ہے۔ پولیس نے موبائل سے فحش ویڈیوز بھی برآمد کرلی ہیں۔ فی الحال پولیس نے ملزم کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.