حیدرآباد: تلنگانہ میں شدید بارش کے درمیان ہریانہ کے بہادر سبحان خان نے سیلاب میں پھنسے ہوئے نو لوگوں کو بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال دی۔
کھمم ضلع میں دریائے مننیرو پر پرکاش نگر پل پر پھنسے ہوئے نو افراد نے آن لائن ایک ویڈیو شیئر کیا، جس میں حکومت سے انہیں بچانے کی درخواست کی گئی۔ اگرچہ حکومت نے ایک ہیلی کاپٹر فراہم کیا لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے وہ ان تک نہیں پہنچ سکا۔
جب سبحان خان کو ان کی حالت زار کا علم ہوا تو سبحان خان نے تلنگانہ میں شدید بارشوں کے درمیان ان کے بچاؤ کے لیے بلڈوزر کے ذریعہ بچانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے سیلاب میں پھنسے لوگوں تک بلڈوزر لے گیا اور انہیں اس پر سوار کرا کر واپس لے آیا۔
خطرات کے باوجود انہوں نے کہا "اگر میں مرتا ہوں تو میری ایک زندگی ہی ضائع ہوگی لیکن اگر میں 9 لوگوں کو بچانے میں کامیاب ہوگیا تو 9 زندگیاں بچ جائے گی"۔ خوش قسمتی سے سبحان خان نہ صرف بحفاظت واپس آئے بلکہ پھنسے ہوئے نو افراد کو بچانے میں بھی کامیاب بھی رہے۔
سبحان خان کے اس اقدام کے بعد ان کی بی آر ایس لیڈر کے ٹی آر سمیت بہت سے لوگوں کی جانب سے ستائش کی جارہی ہے۔ کے ٹی آر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ہینڈل پر لکھا کہ "سبحان خان - بلڈوزر۔ انسان تمام ہیرو ٹوپی نہیں پہنتے"۔
Subhan Khan - Bulldozer Man
— KTR (@KTRBRS) September 2, 2024
Not all heroes wear capes 👏 https://t.co/mOUtF2sqAC
تلنگانہ میں ہفتے کے روز سے شدید بارش کی وجہ سے بڑے پیمانے پر سیلاب آیا ہے۔ مختلف اضلاع کے کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی جانب سے منگل کو جاری کی گئی شدید بارش کی وارننگ کی وجہ سے تلنگانہ کے 11 اضلاع میں انتظامیہ الرٹ ہے۔ ریاستی حکومت نے عادل آباد، جگتیال، کاماریڈی، کمارم بھیم آصف آباد، میدک، میدچل ملکاجگیری، نرمل، نظام آباد، پیڈا پلی، سنگاریڈی اور سدی پیٹ اضلاع کو الرٹ پر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آندھرا-تلنگانہ میں شدید بارش کا سلسلہ جاری، دونوں ریاستوں میں 19 افراد ہلاک، مختلف اضلاع کےلئے ریڈ الرٹ