ETV Bharat / state

حیدرآباد کے لال دروازہ میں بونال تہوار کا انعقاد، جلوس میں سینکڑوں عقیدت مند شامل - Bonalu Festival Celebration

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 30, 2024, 12:49 PM IST

حیدرآباد میں واقع مشہور لال دورہ مندر میں ہزاروں کی تعداد میں شردھالوں کی بونال تہوار میں شرکت کے لیے آمد۔ تہوار کو لے کر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

لال دروازہ مندرمیں ہزاروں کی تعداد میں شردھالوں کی آمد
لال دروازہ مندرمیں ہزاروں کی تعداد میں شردھالوں کی آمد (etv bharat)

حیدرآباد:ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد میں واقع مشہور لال دورہ مندر میں ہزاروں کی تعداد میں شردھالوں نے بونال تہوار کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ بونال کے موقع پر شہر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ نہایت ہی امن و سکون بھرے انداز میں بونال کا یہ تہوار منایا گیا۔ اس میں تمام ہی باشن نگاہ نے حیدراباد میں گنگا جمنی تہذیب کا بہترین نمونہ پیش کرتے ہوئے بونال کے اس جشن کو نہایت ہی خوشیوں سے منایا یہ جلوس اپنی طے شدہ راہوں سے ہوتا ہوا ہر سال کی طرح ام سال بھی چار مینار کے پاس پہنچا۔

سینکڑوں خواتین، اپنے سروں پر پیتل کے برتنوں میں بونم (پکے ہوئے چاول اور گڑ) کو لے کر اسے پیش کرنے کے لیے مندر کے قریب قطار میں کھڑی تھیں۔ مرکزی مملکتی وزیرداخلہ بنڈی سنجے کمار نے بھی پوجا کی۔ مندر کے آس پاس کے علاقوں میں ٹریفک پابندیاں عائد کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھیونڈی میں بدحال سڑکوں کو لیکر مظاہرہ

اس کے علاوہ شہر کے دیگر حصوں بشمول سکندرآباد کنٹونمنٹ علاقہ میں بھی بونال تہوار منایا گیا۔اس موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔تہوار کے حوالے سے مختلف مقامات پر کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔مقامی باشندوں میں تہوار کو لے کر زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.