ETV Bharat / state

بھنڈی بازار علاقوں میں فٹ پاتھ کو لیکر ہائی کورٹ سخت - بھنڈی بازار

Bombay High Court React بامبے ہائی کورٹ نے میونسپل کارپوریشن کو پھٹکار لگاتے ہوئے کہاکہ آپ فٹ پاتھ سے ہاکروں کو مستقل طور پر ہٹانے کی کارروائی کیوں نہیں کر رہے ہیں۔ اس میں مسئلہ کیا ہے۔ عدالت نے میونسپل کارپوریشن کو تفصیلی معلومات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

بھنڈی بازار علاقوں میں فٹ پاتھ لیکر ہائی کورٹ سخت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 19, 2024, 7:47 PM IST

Updated : Feb 19, 2024, 10:26 PM IST

بھنڈی بازار علاقوں میں فٹ پاتھ لیکر ہائی کورٹ سخت

ممبئی: ممبئی ہائی کورٹ نے فٹ پاتھ پر ہاکرز کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے قابض ہونے پر محکمہ بی ایم سی کو کھری کھوٹی سنائی ہے۔ کورٹ نے بی ایم سی سے سوال بھی کیا ہے کہ پھیری والوں کو آپ کو ہٹانے میں کیا دقتیں ہیں۔ اپنے فرمان کے ساتھ ہائی کورٹ نے معاملے کی عماعت ایک مارچ کو کریگی۔

ممبئی کا یہ بھنڈی بازار علاقہ ہے۔ ہر علاقے کی طرح یہاں بھی ہاکرز موجود ہیں لیکن ان کی موجودگی دوسرے علاقوں سے کچھ الگ ہے۔ یہاں کے فٹ پاتھ پر ہاکرز قابض ضرور ہیں لیکن اس سے پہلے فٹ پاتھ علاقائی سیاست اور علاقائی دبنگی کی زد میں ہے۔ حالانکہ بی ایم سی وقتاً فوقتاً خانہ پوری کی لیے کارروائیاں بھی کرتی ہے لیکن بی ایم سی کی کارروائیوں کے بعد حالات پہلے کے جیسے ہوجاتے ہیں۔ پھر سارے فٹ پاتھ اور روڈ کے اطراف میں ہاکرز کے قبضے محکمہ بی ایم سی کی لاچاری بیان کرتے نظر آتے ہیں۔

ایک جانکاری مطابق مانڈوی ,مینارہ مسجد ,ناخدا محلہ, پائدھونی کے اس فٹ پاتھ پر مرغی گینگ قابض ہے اور یہاں سے ہر ماہ 15 کروڑ کے آس پاس کی رقم ہاکرز سے وصولی جاتی ہے۔ بلکل اسی طرح سے علاقائی سیاست اور علاقائی دبدبے کے سبب کئی چھوٹی چھوٹی گینگ سرگرم ہے..کچھ برس قبل پاکٹ مار گینگ کے سرغنہ سلیم پاکٹ مار کے خلاف بھی ایف آئی آر درج ہوئی تھی معاملہ تھا فٹ پاتھ پر غیر قانونی طریقے سے قابض ہونے والے سے وصولی کرنے کا۔

اس علاقے میں ہاکرز کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے کانگریس کے مقامی لیڈر امین پاریکھ نےبھی متعد شکایتیں کی جسکے بعد بی ایم سی کو کارروائی کے لیے مجبور ہونا پڑا۔

لیکن انہیں سب کے بیچ ایک اور ایسی گینگ سرگرم ہے جو کسی بھی عمارت,دوکان,ہوٹل, کے سامنے کے فٹ پاتھ کو جبراً قبضہ کر کے اسے ہاکرز کو کرائے پر دے دیتے ہیں اور دوکاندار اُنکے دبدبے کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں۔

ہائی کورٹ نے اپنی ہدایت میں بی ایم سی کو کہا کہ ممبئی ہاکروں نے اس حد تک قبضہ کر لیا ہے کہ شہر میں فٹ پاتھ ہی نہیں بچے۔ آپ ممبئی والوں کو ٹریفک سڑکوں پر چلنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ عدالت نے میونسپل کارپوریشن سے پوچھا کہ آپ کے حکام کے پاس ہاکروں کو ریگولیٹ کرنے کا کوئی حل کیوں نہیں ہے۔

آئین نے سب کو عزت سے جینے کا حق دیا ہے۔ ممبئی والوں کے لیے کوئی فٹ پاتھ نہیں بچا ہے۔ عدالت نے میونسپل کارپوریشن سے کہا کہ کیا وہ عزت کے ساتھ جینے کے حق پر تجاوز تو نہیں کر رہے؟

یہ بھی پڑھیں:یکساں سول کوڈ کے خلاف عدالت عظمی کا رخ کریں گے: مسلم پرسنل لاء بورڈ

آج کئی جگہوں پر عمارتوں اور دکانوں کے سامنے ہاکر نظر آتے ہیں۔ انہوں نے عمارت اور دکانوں کی طرف جانے والی سڑکوں کو بند کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے عمارت کے مکینوں اور دکانداروں کو غیر ضروری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بعض علاقوں میں ہاکر ایریا کے سامنے غیر مجاز ہاکرز بیٹھ جاتے ہیں۔ شہریوں کے پیدل چلنے کی جگہ نہیں ہے۔ اس صورتحال کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ میونسپل کارپوریشن ایسے اقدامات کرے تاکہ ہاکر عمارتوں اور دکانوں کے سامنے نہ بیٹھیں۔ عدالت نے مشورہ دیا کہ میونسپل کارپوریشن ان دنوں ہاکروں کو بیٹھنے کی اجازت دے جب دکانیں بند ہوں۔ممبئی والوں کو چلنے کے لیے خالی جگہ کی ضرورت ہے۔ممبئی والوں کے لیے پیدل چلنے کی جگہ نہیں ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہاکرز سڑکوں یا فٹ پاتھوں پر نہ بیٹھیں۔

Last Updated : Feb 19, 2024, 10:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.