اجمیر:اجمیر شریف کی درگاہ کے خادم اور بالی ووڈ دعاگو سید قطب الدین سخی نے شرد سانکلا کو زیارت کروائی اور دربار کا تبرک پیش کیا۔ قابل ذکر ہے کہ مشہور ٹی وی ڈرامہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں عبدل کے نام سے اداکاری کرنے والے شرد سانکلا کو اس کردار کی وجہ سے بڑی شہرت حاصل ہوئی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرد سانکلا نے بتایا کہ وہ اجمیر درگاہ پر حاضری دینے کی خواہش رکھتے تھے اور وہ پہلی بار اجمیر آئے ہیں۔ خواجہ صاحب کی بارگاہ میں اسلئے حاضری دی ہے تاکہ زندگی میں خوشیاں آئیں۔ قابل ذکر ہے کہ شرد سانکلا کئی ہندی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وہ گزشتہ 16 برسوں سے تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ وہ مستقبل میں بھی اس کامییڈی ڈرامہ کے ساتھ جڑے رہنے کی کوشش کریں گے۔
شرد سانکلا نے انگنت سپرہٹ فلموں میں کام کیا جس میں مشہور فلمیں بادشاہ، کس کس کو پیار کروں ، بازیگر، کھلاڑی، میلہ، ٹارزن، پیار تو ہونا ہی تھا، بے وفا صنم اور فلم حد کر دی اپنے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ کی جانب سے عرس کے موقع پر اجمیر شریف درگاہ پر چادر پوسی 13 جنوری کو
اجمیر شریف درگاہ تمام مذاہب کے عقیدت مندوں کے لیے ایک بڑا مرکز ہے, جہاں عقیدت مند پہنچ کر دلی اور روحانی سکون حاصل کرتے ہیں, یہی وجہ ہے کہ بالی وڈ فلم انڈسٹریز کے بھی ستارے اجمیر پہنچتے ہیں,