ETV Bharat / state

بالی ووڈ اداکار رشب ساہنی نے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی - Ajmer Sharif Dargah

بالی ووڈ کی کامیاب فلم فائٹر میں ولن کے رول سے مقبولیت پانے والے اداکار رشب ساہنی نے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی اور کامیاب کیرئیر کے لئے دعا مانگی۔

بالی ووڈ اداکار رشب ساہنی نے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 15, 2024, 3:30 PM IST

بالی ووڈ اداکار رشب ساہنی نے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی

اجمیر: بالی وڈ فلم "فائٹر" کے ولین رشب ساہنی کی منت پوری ہونے پر اجمیر شریف کی درگاہ پر چادر چڑھائی۔انہوں نے صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمت اللہ علیہ کی بارگاہ میں عقیدت کی چادر اور پھول پیش کر شکر ادا کیا۔

اس موقع پر انہوں نے زندگی میں کامیابی ملنے پر منت کی سوا من کھانے کی دیکھ بھی پکوائی۔درگاہ کے خادم سید اصغر علی ہاشمی نے رشب سہانی کو درگاہ حاضری کروائی اور دربار کی دستار بندی کر تبرک پیش کیا۔ اس موقع پر رشب ساہنی خاندان کے لیے خادم سید باقر ہاشمی نے خصوصی دعا بھی کی۔

غور طلب ہے کہ بالی وڈ فلم فائٹر میں اہم ولین کا کردار ادا کر دھوم مچانے والے رشب ساہنی کا خاندان اجمیر درگاہ شریف سے بے حد عقیدت رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مراد پوری ہونے پر خواجہ غریب نواز کا شکرانہ ادا کرنے اجمیر ائے ہیں۔ رشب ساہنی کے مطابق گزشتہ 25 جنوری 2024 کو ریلیز ہوئی سدھارتھ انند کی فلم فائٹر میں رتک روشن، دیپیکا پادوکون اور انیل کپور کے ساتھ اپنی اداکاری کی صلاحیت کا جلوہ دکھانے کا موقع ملا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سے 250 زائرین اجمیر شریف کی درگاہ پر پہنچے

اس میں انہوں نے فلم فائٹر میں اہم ویلن کا کردار ادا کیا۔یہ فلم وطن پرستی کے جذبے پر بنائی گئی ہے۔فلم باکس آفس پر ہٹ ہوئی اور ورلڈ وائڈ 300 کروڑ سے زیادہ کی آمدنی کر چکی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.