ETV Bharat / state

بی ایم ڈبلیو کار نے ای رکشہ کا ماری ٹکر، نرس سمیت دو کی موت - BMW rams into e rickshaw

BMW rams into e-rickshaw in Noida نوئیڈا میں ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ سیکٹر 24 میں ایک تیزرفتار بی ایم ڈبلیو گاڑی نے ای رکشہ کو ٹکر ماردی۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 18, 2024, 3:35 PM IST

بی ایم ڈبلیو کار نے ای رکشہ کا ماری ٹکر، نرس سمیت دو کی موت (ETV Bharat)

نوئیڈا: ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں سیکٹر 24 تھانہ علاقے میں ایک تیز رفتار بی ایم ڈبلیو کار نے ایک ای رکشہ کو ٹکر مار دی۔ واقعے میں ای رکشہ پر سوار نرس سمیت دو افراد کی موت ہو گئی، جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے زخمیوں کو پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ سمترا اسپتال کے سامنے پیش آیا۔ اس دوران ایک تیز رفتار بی ایم ڈبلیو کار نے ای رکشہ پر سوار پانچ افراد کو ٹکر مار دی۔ واقعے میں دو افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

مہلوکین کی شناخت محمد مصطفی ولد قدم رسول عمر 50 سال اور میٹرو اسپتال کی اسٹاف نرس 25 سال کے رشمی کے طور پر کی گئی۔ زخمیوں کی شناخت راجندر ولد رام داس ساکن گجھوڑ رکشہ ڈرائیور عمر 45 سال، پون عمر 27 سال اور سورج عمر 20 سال کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔ زخمیوں کو نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی سی پی نے بتایا کہ بی ایم ڈبلیو کار سوار تشار اور سیکٹر 41 نوئیڈا کے رہنے والے آدی کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس کا تیسرا ساتھی امن سسودیا جو سیکٹر 41 کا ساکن ہے فرار ہے۔ پولیس اس کو تلاش کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.